1st Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

1st Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،ڈپٹی کمشنر (سینٹرل) فرحان غنی کے ہمراہ ضلع وسطی کی حدود سے گزرنے والے گرین لائن منصوبے کی سائٹس کا دورہ کیا اس موقع پر xen لیاقت آباد جنید اللہ ،ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف و دیگر متعلقہ بلدیاتی افسران بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ ریحان ہاشمی نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیاکہ گرین لائن منصوبہ سے متاثر ہونے والے علاقوں میں عوام کی پریشانی دور کرنے کے لئے فوری اقدام نہیں کیاگیا۔ متبادل سڑکوں کی تعمیر کو توجہ نہیں دی جارہی ہے جس کی وجہ سے ایک جانب تو پبلک ٹرانسپورٹ کی آمد ورفت متاثر ہورہی ہے تو دوسری جانب نجی گاڑیوں میں جانے والے عوام بہت زیادہ دقّتوں سے دوچار ہورہے ہیں۔ اُدھر بلدیہ وسطی کی تمام گرین بیلٹس اور سڑکوں کے درمیان آئی لینڈ ختم ہو کر رہ گئی ہیں جن کو دوبارہ سرسبز کرنے کے لئے شجرکاری اور دیگر اقدامات کی ضرورت ہے ۔ جبکہ جو سڑکیں ٹوٹ پھوٹ گئی ہیں انہیں دوبارہ جلد تعمیر کرنا نہایت ضروری ہے تاکہ ٹرانسپورٹ کا سسٹم جو آج کل شدید ٹریفک جام کا شکار رہتاہے بہتر ہوسکے ڈپٹی کمشنر فرحان غنی نے موقع پر افسران کو ہدایت کی کہ ضلع وسطی کی حدود میں وفاقی گرین لائن منصوبے کی تعمیر کیلئے کھودی گئی سڑکوں،گرین بیلٹس،اسٹریٹ لائٹس،واٹر اور سیوریج لائنوں کی ترجیحی بنیادوں پر مرمت کی جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات سے نجات مل جائے۔ واضح رہے کہ گرین لائن منصوبہ سے جو سڑکوں کی اُدھیڑ بُن ہوئی ہے اس سے ضلع وسطی کی تقریبا ۶۰؍فیصد شاہراہیں متاثر ہوئی ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک جام نہ صر ف ایک عام سی بات ہوگئی ہے بلکہ عوام کے لئے ذہنی کوفت کا باعث ہے ۔ جبکہ ضلع وسطی کی ہریالی بھی متاثر ہوئی ۔تاہم ریحان ہاشمی نے بلدیہ وسطی کے محکمۂ باغات ،بی اینڈ آر اور سینی ٹیشن ڈپارٹ کو ہدایت کی ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بلدیاتی خدمات میں تیزی لائی جائے اور جہاں جہاں ضرورت ہے وہاں پیچ ورک، گڑہوں کو بھرنے ، کوڑا کرکٹ اٹھانے اور شجرکاری کرنے میں دیر نہ کی جائے محکمۂ باغات ضلع کی خوبصورتی کے لئے تمام ممکنہ اقدام کرے ۔



1st Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release