4th May 2018 DMC Central Karachi Press Release

4th May 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )کراچی کے بیشتر علاقوں کی طرح ضلع وسطی کے بھی کئی علاقوں میں شہری پینے کے پانی سے محروم ہیں لیکن کراچی واٹر بورڈ میں حکومتِ سندھ کے مقرر کردہ بااختیار افراد کراچی کے عوام کو پانی کی بوند بوند کے لئے ترسارہے ہیں ۔ ، اِن خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے یونین کمیٹی نمبر 24 بفرزون میں بلدیہ وسطی کے خرچہ پر پانی کی پائپ لائن بچھائے جانے کے دوران علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کی ہر یونین کمیٹی کے لئے 10 لاکھ روپے کے کام کرنے کی حکمت عملی تیار کی ہے لیکن بجٹ 70سے 80 فیصد رقم صرف پینے کے پانی کی لائنوں اور سیوریج کی لائنوں پر خرچ ہو رہا ہے اگر واٹر بورڈ اپنی ذمہ داریاں ادا کرے تو یہ رقم ضلع کی سڑکیں ،پارکس ،پلے گراؤنڈز کی تعمیرو دیگر ترقیاتی کاموں پر خرچ ہو اور یہ ضلع ترقی کرتا نظر آئیگا انہوں نے مزیدکہاکہ ہم عوام کے منتخب کردہ نمائندے ہیں اور ایسے پریشان کُن حالات میں اپنے عوام کو بے یار ومددگار نہیں چھوڑ سکتے۔ حکومتِ سندھ کی پروردہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی انتظامیہ کراچی کے عوام کے ساتھ ناروا سلوک کر رہی ہے ۔دوسری جانب پانی کی مخدوش پائپ لائنوں سے ہزاروں گیلن پانی روز�آنہ ضائع ہورہا ہے مگر واٹر بورڈ کے اربابِ اختیار خوابِ غفلت کی نیند سورہے ہیں جبکہ عوام پانی کی ایک ایک بوند کے لئے پریشان ہیں۔ تاہم بلدیہ وسطی عوام کی مشکلات دور کرنے کے لئے اپنے محدود ومالی ذرائع سے فنڈز استعمال کرتے ہوئے بفرزون نارتھ ناظم آباد میں (یوسی چوبیس ) تقریباً۲۵۰۰؍رننگ فٹ ۱۰؍ انچ قُطر کی پی ۔ ای ۔ پائپ لائن بچھارہی ہے۔ اس سے بفرزون کے 500 افراد کو پینے کا پانی میسر آسکے گا انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کی آمد سے قبل ضلع وسطی میں پینے کے پانی کے مسائل کے لئے کوشاں ہیں ۔ واضح رہے کہ یونین کمیٹی نمبر 24 میں مزکورہ پانی کی لائن گزشتہ دو سالوں سے لیکج ہونے کی وجہ سے ہزاروں گیلن پانی ضائع ہو رہا تھا جس سے علاقے میں شدید پانی قلت واقع ہو گئی تھی علاقہ مکینوں اور یوسی کے ذمہ داران کی متعدد بار یاد دہانی کے باوجود واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے کوئی کام نہیں کروایا ۔عوام کی پریشانی کے مد نظر رکھت ہوئے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے پانی لی لائن بچھانے کے کام کو بلدیہ وسطی کے فنڈز سے کرانے کا آغاز کردیا جس سے علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی 


4th May 2018 DMC Central Karachi Press Release