13th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

13th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ اپنے آباو اجداد کی قربانیوں کو یاد رکھنا اور اپنے وطن سے محبت زندہ قوموں کی نشانیاں ہیں۔انہوں نے پوری پاکستانی قوم خصوصاً بلدیہ وسطی کے عوام کو جشنِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان لاکھوں جانوں کی قربانی کے بعد معرضِ وجود میں آیا جبکہ بہتر لاکھ مسلمانوں نے ہندوستان سے پاکستان ہجرت کی تب کہیں جاکر ہمیں آزادی کا سورج دیکھنا نصیب ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی میں یومِ آزادی کے پروگرام کا آغاز صبح پرچم کشائی سے ہوگا ۔ اس موقع پرمقررین تحریکِ پاکستان اور قائدینِ تحریکِ پاکستان کی قربانیوں کے بارے میں عوام اور نئی نسل کو آگاہی دیں گے۔ 



کراچی ( ) ڈکیتی کی واردات میں بلدیہ وسطی کے ملازم کی ہلاکت پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدِ قرباں کے مقدس مہینے میں اسٹریٹ کریمنلز اور ڈاکو عوام سے انکی جانوں کی قربانی مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ اسٹریٹ کرائم میں ملوث جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لئے فول پروف منصوبہ بندی کی جائے ۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ وسطی لیاقت آباد زون سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کے سب انسپکٹراعظم وقارکو اسکے گھر کے نزدیک ڈاکوؤں نے گولی مار کر قتل کردیا ۔ قتل کی اس واردات نے علاقے میں خوف و ہراس کی فضاء پیدا کردی ہے ۔واضح رہے کہ ماہِ مقدس میں اکثر افراد کو ڈاکو صرف اس شک کی بنأ پر قتل کردیتے ہیں کہ شاید ان کے پاس قربانی کا جانور خریدنے کے پیسے ہوں۔ تاہم یہ بات خوف و دہشت کی علامت ہے جس کی بنأ پر مسلمان قربانی کے جانور خریدنے کے لئے منڈی جاتے ہوئے ڈر رہے ہیں کیونکہ معمولی سے معمولی جانور بھی بیس ہزار سے کم نہیں مل رہا ایسے میں ڈاکوؤں کی نظرو ں اور انکی قاتل گولیوں سے بچنا عوام کے لئے بہت مشکل نظر آرہا ہے ۔ ایسے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پولیس اور رینجرز کی ذمہ داری ہے کہ عوام کے تحفظ اور ماہِ مقدس کے تقدّس کو پامال ہونے سے بچانے کے لئے خصوصی منصوبہ بندی کریں اور عوام کو ناگہانی آفت اور قتل ہونے سے بچائیں۔ 



13th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release