6th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release

6th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) یومِ دفاعِ پاکستان کی مناسبت سے بلدیہ وسطی کے زیرِ اہتمام چلنے والے اسکولوں میں خصوصی تقاریب منعقد کی گئیں۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے اِن تقاریب میں خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے طلباوطالبات او ر اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگ ستمبر کے شہدأ اور غازیوں کی قربانیوں کو یاد رکھنا ہمار ملّی فریضہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جنگ ستمبر ۱۹۶۵ ؁ء کی سترہ روزہ جنگ کے دوران ہماری بہادر افواج نے دشمن کو عبرت ناک شکست دی۔ اس جنگ میں پاکستان کی بحری ، برّی اور فضائی افواج نے اپنی بہادری کی دھاک سارے عالم پر بٹھادی۔ اس موقع پرطلبا و طالبات نے یومِ دفاع کے موضوع پر ٹیبلوز بھی پیش کئے ۔ جسے حاضرین نے سراہا اور اساتذہ کی جانب سے طلبا کو ہم نصابی سرگرمیوں کے لئے تیارکرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ بعد ازاں ریحان ہاشمی نے اسکولوں میں پودے لگاکر ’’اون کراچی ۔ گرین کراچی ‘‘ کے نام سے جاری شجرکاری مہم سے طلبا کو آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ فضائی آلودگی ایک عالمی مسئلہ ہے اور اس کے خلاف شجرکاری مؤثر ترین طریقۂ کار ہے۔انہوں نے نئی نسل کے نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے شہر اور ملک کو آلودگی سے پاک اور ہرابھرا رکھنے کیلئے شجرکاری کو اپنا مشغلہ بنائیں ۔ یہی وہ واحد طریقۂ کار ہے جو ہمارے ملک کی فضائی آلودگی کو کم کرنے میں معاون ہوگا۔دوسری جانب شہدائے جنگ ستمبر اور پاک افواج کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے ضلع وسطی کے مختلف چوراہوں پر جنگ ستمبر میں بہادری کے کارنامے دکھانے والے پاک فوج کے شہداء کی تصاویر بڑے بڑے بورڈز پر لگائی گئی ہیں۔



6th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release