13th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release

13th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) بلدیہ وسطی عوام کو صاف و شفاف ماحول کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لئے ہر ممکنہ اقدام کر رہی ہے صحت مند ماحول کی فراہمی میں حائل کسی بھی قسم کی کوتاہی ،لاپرواہی برداشت نہیں کی جائیگی ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر انہوں نے ضلع وسطی میں سرکار ی و نجی تعلیمی اداروں کے اطراف سے کوڑاکرٹ صاف اور طلبا و طالبات کو تعلیم حاصل کرنے کے لئے صحتمندانہ ماحول فراہم کرنے کے لئے بلدیہ وسطی سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کو ہدایت دیں ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلدیہ وسطی نے ضلع وسطی میں واقع مختلف سرکاری اسکولوں کی عمارتوں اور باؤنڈری کی مخدوش صورتِ حال کی بن�أپر اسکولوں کی حدود کے اندر اور اطراف میں کوڑاکرکٹ جمع ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے بلدیہ وسطی کی حدود میں واقع تمام سرکاری و نجی اسکولوں کے اطراف صفائی کے بہتر انتظامات کرنے کے لئے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی ہے ۔ واضح رہے کہ محکمۂ تعلیم حکومتِ سندھ کی لاپرواہی کی بنا پر اکثر سرکاری اداروں کی عمارتوں کی حالت ناگفتہ بہ ہے جبکہ اسکول باؤنڈریز کے مخدوش اور ٹوٹ جانے کی بھی اطلاعات ہیں جس کی بناء پر نہ صرف اسکولوں کے باہر بلکہ اُن کی حدود کے اندر بھی کوڑا کرکٹ جمع ہورہاہے جس کو اسکول انتظامیہ نہ تور وک سکتی ہے اور نہ ہی صاف کراسکتی ہے کیونکہ ٹوٹی دیواروں کے نزدیک کوڑا پھینکنا عوام کی عادت بن چکی ہے ۔ ایسی صورتِ حال سے نمٹنے کے لئے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کو اس جانب فوری توجہ دیتے ہوئے اسکولوں کے اطراف سے کوڑاکرکٹ صاف کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ تعلیمی اداروں کو تعفن زدہ ماحول سے نجات دلائی جاسکے اور طلبا و طالبات صحتمندانہ ماحول میں تعلیم حاصل کرسکیں۔ 


13th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release