19th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release

19th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) محرم الحرام کی شب بلدیہ وسطی میں امام حسن ؑ کے صاحبزاد ے حضرت قاسم کی یاد میں جلوسِ عزا نکالاگیا۔ جلوس میں ہزاروں عزاداروں کے ساتھ نوحہ خواں حضرات نوحہ خوانی کررہے تھے۔ جلوس کی قیادت علمأ کرام اور چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کررہے تھے۔ ریحان ہاشمی نے جلوس کے ساتھ شرکت کرکے عزادارانِ حسین کو باورکرایا کہ بلدیاتی ادارے مسلمانوں کے تمام مکاتبِ فکر کی خدمت بلا تفریقِ رنگ و نسل و فقہ و فرقہ کرتے ہیں کربلا کا دردناک واقعہ خاندانِ اہلِ بیت کی اسلام کی بقأ کے لئے دی جانے والی اہم قربانی کی یاد دلاتاہے ۔ ریحان ہاشمی کی ہدایت پر جلوس کے راستوں پر صفائی اور روشنی کے انتظامات کے ساتھ سبیلیں اور طبّی کیمپ بھی لگائے گئے تھے۔جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں عزادارنِ امام حسین ؑ تمام راستے نوحہ خوانی اورماتم کرتے رہے۔ نیوکراچی میں آٹھ، نو اور دس محرم الحرام کے دوران کئی جلوس نکالے جائیں گے جن کے پُر امن اور خوش السلوبی سے انعقادکے لئے بلدیہ وسطی کے افسران و کارکنان دن رات محنت کررہے ہیں۔ 



19th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release