29th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release

29th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release

کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ الیکٹرک اور اسٹریٹ لائٹ پولز پر تاروں کے ساتھ بے ہنگم طریقے سے لٹکے ہوئے کیبلز کسی بھی وقت بڑے حادثات کا سبب بن سکتے ہیں جنھیں فوری طور پر ہٹایا جانا ضروری ہے، وہ ڈپٹی کمشنر سینٹرل فرحان غنی کے ہمراہ کریم آباد کے دورے کے موقع پر موجود افراد سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کیبلز اور انٹرنیٹ سروس وقت کی اہم ضرورت ہے لیکن اس کے لئے سسٹم کو بہتر انداز میں پیش کرنا چاہئے نہ کہ بے قاعدگی سے جگہ جگہ بجلی کے کھمبوں سے انٹرنیٹ اور کیبلز کے تار عجب بے ہنگم انداز میں الجھے ہوئے پتنگ کی ڈور کا نظارہ پیش کررہے ہیں کہ جو اکثر کٹی پتنگ کے تاروں میں الجھ جانے کے بعد نظر آتاہے۔ کیبلز اور انٹرنیٹ سروس مہیا کرنے والے اداروں اور افراد کو چاہئے کہ اپنے کاروبار کو بہتر اور نفیس اندازمیں پیش کریں نہ کہ شہر کی خوبصورتی کو تباہ اور انسانی جانوں کے لئے خطرا ت کا سبب بنیں۔ انہوں انٹرنیٹ اور کیبلز آپریٹرز کو متنبہ کیا کہ جلد سے جلد الجھے ہوئے اور بے ہنگم انداز میں لٹکے تاروں کو بجلی کے کھمبوں سے ہٹایا جائے وگرنہ انکے خلاف بلدیاتی قوانین کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کے الیکٹرک حکام کو بھی احساس دلایا کہ وہ اس حسّاس مسئلے کی جانب توجہ دیں ۔واضح رہے کہ سارے شہر میں ہر چوک اور ہر گلی میں کیبلز اور انٹرنیٹ آپریٹر ز کی جانب سے بچھائے جانے والے تاروں کے جال نے نہ صرف شہر کی خوبصورتی پر دھبے لگائے ہیں بلکہ کسی بھی وقت خطرناک حادثہ کا سبب بھی بن سکتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ ان ممکنہ حادثہ کا سبب بننے والے تاروں کے جالوں کو فوری طور پر ختم کرکے نفاست کے ساتھ کیبلز بچھائے جائیں تاکہ عوام ان دیکھے اور اچانک رونما ہونے والے حادثات سے بچ سکیں۔ 



29th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release