20th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release

20th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) محرم الحرام کی شب بلدیہ وسطی کے مختلف مقامات سے بر آمد ہونیوالے امام حسینؑ کی یاد میں جلوسِ عزا میں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی شرکت۔ جلوس میں ہزاروں عزاداروں کے ساتھ نوحہ خواں حضرات نوحہ خوانی کررہے تھے۔ جلوس کی قیادت علمأ کرام اور چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کررہے تھے۔ ریحان ہاشمی نے جلوس کے ساتھ شرکت کرکے عزادارانِ حسین کو باورکرایا کہ بلدیاتی ادارے مسلمانوں کے تمام مکاتبِ فکر کی خدمت بلا تفریقِ رنگ و نسل و فقہ و فرقہ کرتے ہیں کربلا کا دردناک واقعہ خاندانِ اہلِ بیت کی اسلام کی بقأ کے لئے دی جانے والی اہم قربانی کی یاد دلاتاہے ۔ ریحان ہاشمی کی ہدایت پر جلوس کے راستوں پر صفائی اور روشنی کے انتظامات کے ساتھ سبیلیں اور طبّی کیمپ بھی لگائے گئے تھے۔جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں عزادارنِ امام حسین ؑ تمام راستے نوحہ خوانی اورماتم کرتے رہے۔ نیوکراچی میں آٹھ، نو اور دس محرم الحرام کے دوران کئی جلوس نکالے گئے جن کے پُر امن اور خوش اسلوبی سے انعقادکے لئے بلدیہ وسطی کے افسران و کارکنان دن رات محنت کررہے تھے۔ حق پرست چیئرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی کی ہدایت پر 8،9 اور 10 محرم الحرام کے حوالے سے نکالے جانے والے جلوسوں کی گزرگاہوں پر صفائی ستھرائی، سڑکوں کی استرکاری اور روشنی کے نوے فیصد انتظامات ایک ہفتہ قبل ہی مکمل کر لیئے گئے جبکہ کئی مقامات پر کراچی واٹربورڈ کے ذمے نکاسی آب کے کاموں کو بھی اپنی مدد آپ کے تحت مکمل کروایا واضع رہے کہ چیئرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی نے ضلع وسطی کے امام بارگاہوں اور جلوس کے منتظمین سے دو ہفتہ قبل مشاورتی میٹنگ کی تھی اور اُ ن کی مشاورت سے عزاداران حسین ؑ کو ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے کی حکمت عملی مرتب کی اور یقین دلایا تھا کہ بلدیہ وسطی محرم الحرام میں وسائل کی عدم فراہمی کے باوجود تمام ترکاموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرائے گی اور آج عاشورہ کے دن بلدیہ وسطی نے اپنے تمام وعدے پورے کرتے ہوئے ضلع وسطی میں عزاداران حسین ؑ کوصفائی ستھرائی کے ساتھ سڑکوں کی استر کاری ،روشنی کے انتظامات ،جلوس کی گزر گاہوں پر شربت کی سبیلیں ،میڈیکل کیمپ و دیگر بلدیاتی سہولیات فراہم کردی ہیں۔ 


20th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release