30th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release

30th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ہے عوام کو صاف و شفاف ماحول کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کے افسران و ملازمین کو ہدایت۔ضلع وسطی کے تمام رہائشی، تجارتی اور صنعتی علاقوں سے کوڑے کرکٹ کو صاف کردیا جائے تاکہ کسی بھی قسم کا بیک لاگ نہ بننے پائے جبکہ مساجد و امام بارگاہوں پر صفائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں وہ بلدیہ وسطی کے مرکز ی دفتر میں صفائی ستھرائی کے عمل میں مذید بہتری لانے کے حوالے سے محکمہ صحت و صفائی کے افسران کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کا عمل بلا تعطّل جاری رکھا جائے اور کسی بھی علاقے میں کچرے کا ڈھیر یا گندگی کو جمع نہ ہونے دیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ کچرا کنڈیوں سے بروقت کچرے کی منتقلی کو ممکن بنایا جائے جبکہ کچرا جلانے والے عناصرکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ اس موقع پر ریحان ہاشمی نے محکمۂ باغات کو بھی ہدایت کی کہ سڑکوں اور گلیوں میں حدود سے زیادہ تجاوز کرجانے والی درختوں کی ایسے شاخوں کو فوری کاٹ دیا جائے کہ جو ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے کے ساتھ حادثات کا سبب بن سکتی ہوں۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ بلدیاتی اداروں کا مطلب عوام کی خدمت کے ادارے ہیں اور بلدیہ وسطی میں کسی بھی صورت بلدیاتی خدمات میں تعطّل یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے درختوں کے حوالے سے کہا کہ عدم توجہی کی وجہ سے بہت سے علاقوں میں درختوں کی شاخیں پھیل کر سڑکوں کے بیچوں بیچ پہنچ رہی ہیں جو نہ صرف گاڑیوں سے ٹکراتی ہیں بلکہ حادثہ کا سبب بن سکتی ہیں۔ اِن شاخوں کو فوری طور پر کاٹ دیا جائے تاکہ عوام کو کسی بھی ممکنہ ناگہانی حادثہ سے بچایاجاسکے۔ اجلاس میں بلدیہ وسطی کے چاروں زونز ، لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ،نیو کراچی زون سے تعلق رکھنے والے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کے ڈاریکٹرز اور افسران نے شرکت کی۔



30th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release