8th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release

8th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے عاشورۂ محرام الحرام کے دوران شہادتِ امام حسین اور خانوادۂ رسول ﷺ کی مظلومیت کا ذکر کرنے کے لئے منعقد کی جانے والی مجالس اور جلوسوں کے انتظامات کے سلسلے میں بلائے گئے اجلاس میں علمأ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ وسطی کی جانب سے عزادارانِ حسین کی خدمت کے لئے تمام تر بلدیاتی انتظامات چاند رات سے قبل مکمل کرلینے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ اجلاس میں حق پرست رکنِ صوبائی اسمبلی عباس جعفری، میونسپل کمشنر (سینٹرل)وسیم سومرو،چئیرمین اسٹینڈنگ کمیٹی عارف شاہ، اراکینِ کونسل بلدیہ وسطی ، بلدیاتی افسران مختلف مکاتبِ فکر کے علم�أ، جلوس کمیٹی ، اور مجالس و امام بارگاہوں کی انتظامیہ کے عہدیداران کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ریحان ہاشمی نے علمأ کی آمد پر اُن کا شکریہ اداکیا ، اُنکے مسائل بغور سُنے اور بلدیہ وسطی کی جانب سے دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے تمام تر بلدیاتی سہولیات مہیاکرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر انہوں نے علمأ سے درخواست کی کہ وہ اپنی تقاریر میں مسلمانوں کے درمیان بھائی چارے کو فروغ دینے کے موضوعات پر گفتگو کریں ۔ انہوں نے تعصب کو ہوادینے والی کسی بھی بات سے احتراض کرنے پر زوردیا۔ ریحان ہاشمی پہلے ہی بلدیہ وسطی کے متعلقہ افسران کو محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں فول پروف انتظامات کرنے کے احکامات جاری کرچکے ہیں۔انہوں نے مساجد، امام بارگاہوں، مجالس اور دیگر دینی اجتماعات کے مقامات کے اِرد گردا ور ان کو جانے والے راستوں پر گڑھوں کی بھرائی ، سڑکوں کی پیوند کاری اور روشنی کے انتظامات کے ساتھ ساتھ خصوصی صفائی کی ہدایت کرتے ہوئے افسران کو متنبہ کرتے ہوئے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران کسی بھی علاقے سے کوڑاکرکٹ جمع ہونے کی شکایت موصول نہ ہونے پائے وگرنہ کوتاہی برتنے والوں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے علمأ کو بتایا کہ بلدیہ وسطی کی جناب سے جلوس کے راستے کو نہ صرف صاف ستھرا رکھا جائے گا بلکہ اس کے راستے میں جگہ جگہ پانی اور شربت کی سبیلیں بھی لگائی جائیں گی تاکہ عزادارانِ حسین کو پیاس اور گرمی کی شدت سے بچایا جاسکے ۔تاہم ریحان ہاشمی نے عالمِ اسلام اور شہر کی موجودہ صورتِ حال کو مدِّ نظر رکھتے ہوئے جلوس انتظامیہ کو خبردار کیا کہ شرپسند عناصر کی کسی بھی ممکنہ شرپسندی سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ کچھ افراد کی خصوصی ڈیوٹی لگائی جائے کہ وہ مشکوک افراد پر نظر رکھیں اور ذرابھی گڑبڑ کے آثار نظر آئیں تو پولیس و رینجرز کو فوری خبر کریں۔



8th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release