16th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release

16th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ضلع وسطی میں اتوار کے روز بھی سرگرم رہے ۔ نارتھ ناظم آباد اور گلبرگ زون کا تفصیلی دورہ محرم الحرام کے حوالے کروائے جانے والے ترقیاتی و صفائی ستھرائی کے کام کا جائزہ ،سینی ٹیشن کا عملہ بھی چھُٹی کے دِن بھی عوام کی خدمت میں مصروف رہا۔ ریحان ہاشمی نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن صوبائی اسمبلی عباس جعفری ،ممبر یونین کونسل بلدیہ وسطی منظور الہٰی اور بلدیاتی افسران کے ہمراہ ضلع وسطی کے مختلف زونز کا دورہ کیا ، صفائی ستھرائی اور سڑکوں کی استرکاری کے کام کا معائنہ کیا۔ انہوں نے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کو تندہی سے فرائض اداکرنے کو سراہا ۔جبکہ گزشتہ روز چیئرمین بلدیہ وسطی نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی وسیم قریشی کے ہمراہ نیو کراچی زون میں مسجد و امام بارگاہ آل محمد کے اطرا ف مشینی روڈ کارپیٹنگ کے کام کا معائنہ بھی کیا اور بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ محرم الحرام میں عوام کو بلخصوص عزاداران حسین کو تمام تر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے ۔ واضح رہے کہ بلدیہ وسطی میں تسلسل کے ساتھ غیر اعلانیہ صفائی کی مہم جاری ہے جس کا مقصد عوام کو بلا تعطل بلدیاتی خدمات مہیاکرناہے۔اس ہدف کو حاصل کرنے کے لئے ریحان ہاشمی متحدہ قومی موومنٹ کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے ہمراہ ضلع وسطی کے مختلف زونز کا دورہ کرتے ہیں جبکہ ایم کیو ایم کے ممبرانِ اسمبلی از خود بھی بلدیاتی اداروں کی خدمات کی سطح اور کارکردگی کی جانچ کے لئے ضلع وسطی کا دورہ کرتے ہیں۔ ابھی جشنِ آزادی اور بقرعید کی ذمہ داریاں ختم ہی ہوئی تھیں کہ عاشورۂ محرم کی اہمیت نے ریحان ہاشمی کو بلدیہ وسطی کی حدود میں صفائی اور روشنی کے انتظامات کو بہتر کرنے کی جانب متوجہ کیا کیونکہ محرم الحرام کے دوران عزادارانِ حسین ؑ ذکرِ شہادت کی محفلوں، مجلسوں اورماتمی جلوسوں کا انعقاد کرتے ہیں۔ جو دن اور رات مسلسل جاری رہتے ہیں اس لئے بلدیاتی اداروں کو مسلسل صفائی کرنا پڑتی ہے جبکہ رات کے وقت مساجد، امام بارگاہوں ،ذکرِ شہادت کی محافل کے انعقادکے مقامات اور جلوس کے راستوں پر روشنی کا انتظام رکھنا بھی ضروری ہے جس کے لئے بلدیاتی عملے نے اسٹریٹ لائٹس کی صفائی کی اور خراب لائٹس کی جگہ نئے بلب لگائے ۔ جبکہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والی سڑکوں پر استرکاری بھی کی گئی۔ 



16th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release