13th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release

13th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ عاشورۂ محرم کے دوران ضلع وسطی کو صاف ستھرا رکھنے اور عزادارنِ حسین کے لئے بلدیاتی سہولیات مہیاکرنے کے لئے کی جانے والی خدمات شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت ہے۔انہوں نے بلدیہ وسطی کے نیوکراچی زون کا خصوصی دورہ کیا اور سینی ٹیشن کے عملے کو ہدایت کی کہ مجالس کے اجتماع کے مقامات، مساجد اور امام بارگاہوں کے علاوہ جلوسوں کی گزرگاہوں پر خصوصی صفائی اور رات کے وقت روشنی کا بندو بست کیا جائے۔انہوں نے نیوکراچی کی مختلف مساجد اور امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔ انتظامیہ کے عہدیداران سے ملاقات کی اور مجالس اور جلوس کے اوقاتِ انعقاد کی معلوما ت حاصل کی۔انہوں نے کہاکہ بلدیاتی اداروں کا تعلق انسانی زندگی سے جُڑا ہُو اہے۔ شہریوں کو سہولیات مہیاکرنا بلدیاتی اداروں کی ذمہ داری ہے، بلدیہ وسطی اسے عوام کی خدمت سمجھ کر کررہی ہے۔ جبکہ عاشورۂ محرم کے دوران عزادارانِ امام حسین اور مجالس و جلوسوں میں شریک عزاداران کی خدمت کرنا در اصل شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے۔ رحمتِ عالم محبوبِ کبریا ( ﷺ )کی آل پر توڑے جانے والے ظلم و ستم کی داستان بیان کرنے والوں کو بلدیاتی سہولیات مہیاکرنا ضروری ہے۔انہوں نے بلدیہ وسطی کے متعلقہ ڈپارٹمنٹس کو ہدایت کی ہے کہ عاشورۂ محرم کے دوران کسی بھی مقام سے بلدیاتی خدمات کے سلسلے میں کسی قسم کی شکایت موصول نہ ہونے پائے۔واضح رہے کہ محرم الحرام اور دیگر دینی ایاّم کے درمیان نمایاں فرق ہے ۔ محرم الحرام کے علاوہ تمام تہوار خوشی کا پیغام لاتے ہیں جبکہ عاشورۂ محرم خاندانِ رسالت ﷺ پر ظلم توڑنے کی کہانی دہراتاہے۔یہ وہ عظیم قربانی ہے کہ جس کے دَم سے آج اسلام قائم و دائم ہے ۔ بلدیہ وسطی بھی دینی جوش و جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داری پوری کررہی ہے۔ 



13th Sep 2018 DMC Central Karachi Press Release