14th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release

14th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) بلدیہ وسطی اور سوہنی دھرتی یوتھ کونسل کے زیرِ اہتمام بلدیہ وسطی کے مرکزی دفتر واقع شاہراہِ ابنِ سینا کے لان میں صاحبزادہ سید سمیع الدین شاہ قادری، جیلانی ،نقشبندی، چشتی،( متولی حضرت مخدوم ابوالقاسم نقشبندیؒ ) ٹھٹھ کی زیر صدارت '' جشنِ فرید ؒ کے عنوان سے ایک پُر رونق محفلِ نعت و سماع کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں شہر کے معروف نعت خواں حضرات نے خوش الحانی سے نعت بہ حضورِ سرورِ کائنات حضرت محمد مصطفے ﷺ پیش کی اور قوّالوں نے صوفیانہ کلا م سُنا کر حاضرین سے بے پناہ داد وصول کی۔ اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحا ن ہاشمی نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوفیائے کرام کا اسلام کی ترویج و تبلیغ میں بہت اہم کردار ہے ۔ بر صغیر میں غیر مسلموں کو اسلام کی جانب راغب کرنے کے لئے صوفیائے کرام کی خدمات قابلِ داد و تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ محفلِ سماع کاانعقاد دراصل صوفیائے کرام کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی ادنیٰ سی کوشش ہے ۔ صاحبزادہ سید سمیع الدین شاہ قادری، جیلانی ،نقشبندی چشتی،( متولی حضرت مخدوم ابوالقاسم نقشبندیؒ ) نے محفلِ سماع کی صدارت کی۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن رابطہ کمیٹی زاہدمنصوری، رکنِ قومی اسمبلی اسامہ قادری، وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی،میونسپل کمشنر وسیم سومرو،پروفیسرڈاکٹر علامہ شاہ فیروزالدین رحمانی، چیئرمین و چیئرپرسن اسٹنڈنگ کمیٹیز بلدیہ وسطی،ضلع وسطی کے منتخب یوسی چیئرمین و وائس چیئرمین، اراکینِ کونسل بلدیہ وسطی نے محفلِ سماع میں شرکت کی۔ اہلسنّت رابطہ کونسل کے چیئرمین مسرور ہاشمی ، ناگپوری سلسلۂ صوفی�أ کے طٰسین علی تاجی بخاری(سجادہ نشین تاجی بابا) نے اپنے مریدوں کے ہمراہ شرکت کی۔وجاہت علی تاجی (متولی دربارلیاقت آباد)، محمد علی شاہ نے بھی شرکت کی ۔جبکہ مختلف سلسل�ۂ صوفیائے کرام سے تعلق رکھنے والے بزرگان و معتقدین نے بھی محفلِ سماع میں شرکت کرکے صوفیائے کرام سے اپنی محبت و عقیدت کا اظہارکیا۔ سوہنی دھرتی یوتھ کونسل کے چیئرمین سید محمد عادل ابراہیم نے چیئرمین بلدیہ وسطی کی صوفیائے کرام سے محبت کی تعریف کرتے ہوئے صوفی اِزم کی ترویج کے لئے بلدیہ وسطی کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کایقین دلایا۔ محفلِ سماع میں جن قوالوں نے اپنے ہمنواؤں کے ساتھ کلام پیش کیا اُن میں عبداللہ نیازی قوال و ہمنوا، زمان زکی تاجی قوال و ہمنوا شامل تھے۔ علی حسّان نے نظامت کی۔محفلِ سماع میں شرکت کے لئے نہ صرف بلدیہ وسطی بلکہ کراچی کے مختلف علاقوں سے صوفیانہ سلسلے سے تعلق رکھنے والے اور صوفیانہ کلام سماعت کرنے سے دلچسپی رکھنے والے خواتین و حضرات نے بڑ ی تعداد میں شرکت کی۔


14th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release