31st Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

31st Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release



کراچی ( ) بلدیہ وسطی میں چیئرمین ریحان ہاشمی کی ہدایت پر پانچ روزہ صفائی پروگرام پر تیزی سے عمل جاری ہے ، ضلع وسطی کے ہر گلی محلے اور شاہراہوں کی صفائی کے ساتھ چوراہوں کی خوبصورتی میں اضافے پر زور دیا جارہاہے۔جبکہ چیئرمین ریحان ہاشمی مختلف یوسیز کا دورہ کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے سینی ٹیشندد ڈپارٹمنٹ کو پانچ دن کے اندر ضلع وسطی کو ہر قسم کی گندگی سے پاک کرکے صاف شفاف بنانے کا الٹی میٹم اور فیول کوٹے میں اضافہ کے بعد گزشتہ دو روز میں ضلع وسطی سے50فیصد بیک لاگ (کوڑا کرکٹ ) کو ٹھکانے لگادیا گیا جبکہ بقیہ بیک لاگ (کچرے ) کو ٹھکانے لگانے کے لئے شب ورز ہیوی مشینری اور افرادی قوت کے ساتھ ساتھ تمام دستیاب وسائل بھی بروئے کار لائیں جارہے ہیں ۔واضح رہے کہ بلدیہ وسطی میں صفائی کے انتظامات کو بہتر سے بہتر کرنے پر زور دیا جارہاہے ۔ بلدیہ وسطی کا سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ محکمۂ باغات کے تعاون سے ضلع کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے بھرپور تگ و دو میں مصروف ہے ۔ مزید برآں چوراہوں پر نصب شدہ مختلف نمائشی اشیأ کی صفائی اور دھلائی پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔ چوراہوں پر نصب بڑے بڑے نمائشی مجسمے ماحول کی آلودگی اور گردو غبارکے جم جانے کی وجہ سے اپنی خوبصورتی کھورہے تھے۔ تاہم بلدیاتی کارکنوں کی محنت سے اب صاف اور خوبصورت بنائے جارہے ہیں۔اس کے علاوہ پارکوں کی صفائی اور پودوں کی تراش خراش درست کی جارہی ہے ۔ گھاس کی کٹائی اور نشستوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ پارکوں کے اطراف میں صفائی جاری ہے۔ اُدھر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بہ نفسِ نفیس ضلع وسطی کی مختلف یوسیز کا دورہ کیا، اسٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور صفائی کے سلسلے میں کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ 



31st Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release