24th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release

24th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ بارشوں سے قبل برساتی نالوں کی صفائی کو ممکن بنایا جارہا ہے ان خیالات کااظہار انہوں یونین کمیٹی نبر ۲۲ کوثر نیازی کالونی میں برساتی نالے کی صفائی کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر یونین کمیٹی نمبر ۲۲ کے چیئرمین ندیم ہاشمی ،یوسی۲۱ کے چیئرمین نعیم الدین ،ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن نارتھ ناظم آباد غوث محی الدین و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ ضلع وسطی میں سیوریج کے کام بلدیہ وسطی کی انتظامیہ ہی انجام دیتی ہے جبکہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ذمہ داری ہے کہ وہ سیوریج کے مسائل کو حل کرے انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام برساتی نالے سیوریج نالے بن چکے ہیں کیونکہ لوگوں نے اپنی سیوریج لائنوں کو برساتی نالوں میں ڈال دیا ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ ۴ ماہ پہلے ہی واٹر کمیشن کی ہدایت پر بلدیہ وسطی میں 80% فیصد برساتی نالوں کی صفائی کی جاچکی ہے مگر عوام کی جانب سے برساتی نالوں میں کچرا پھیکنے کے عمل کو روکا نہیں جاسکتا جس کی وجہ سے برساتی نالے کچرا کنڈی کی شکل اختیار کر لیتے ہیں انہوں نے کہا کہ ماضی میں چیئرمین کے پاس مجسٹریٹ پاور تھی جبکہ اب نہیں ہے انہوں نے کہا کہ جب تک برساتی نالوں میں کچرا پھیکنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں نہ لائی جائے نالوں کی صفائی کا عمل بے سود ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایک مسئلہ جو شہر کے ہر چھوٹے بڑے سیلابی نالوں کو درپیش ہے وہ یہ کہ عوام اور کچرا مافیہ کوڑا کرکٹ مقررہ کچرا کونڈیوں میں ڈالنے کے بجائے نالوں میں پھینک دیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے چھوٹے تو کیا بڑی بڑی چوڑائی رکھنے والے نالے بھی کوڑے کا ڈھیر نظر آرہے ہیں۔ نتیجہ اس کا یہ ہے کہ عام سیوریج کا پانی تو نالوں سے ٹھیک طرح گُزر نہیں پاتا ایسے میں بارش ہو جائے تو سارے نالے اُبل پڑیں اور نالوں کے قریب کی آبادیاں گندے پانی کے جوہڑوں میں تبدیل ہوجائیں گی نالوں پر باونڈ ری وال بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔اس صفائی مہم کے دوران سیلابی نالوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ تاکہ ممکنہ مون سون بارشوں کے دوران ضلع وسطی کے باشندگان کو بارش اور برساتی نالوں کے over flowکی وجہ سے کسی بھی ناخوشگوار صورتِ حال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔





24th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release