16th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

16th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ عید الاضحی کی آمد سے قبل ضلع وسطی کو صاف و شفاف بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہے ہیں وہ ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں نیو کراچی ،گلبر گ اور لیاقت آباد میں صفائی ستھرائی کے کاموں کا معائنہ کر رہے تھے ۔اس موقع پر ڈائریکٹر سینی ٹیشن ندیم حیدر کے علاوہ دیگر بلدیاتی افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ریحان ہاشمی نے افسران کو ہدایت کی کہ عید الاضحی پر قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جسکی وجہ سے میونسپل سروسز کا کام بڑھ رہا ہے انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی کے عمل کو 24 گھنٹے جاری رکھنے کے لئے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ دستیاب وسائل سے فائدہ اُٹھانے کے لئے جامع حکمت عملی سے کام لیا جائے تاکہ عید الاضحی پر عوام کو صاف و شفاف ماحول کی فراہمی ممکن بنائی جاسکید ۔انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں قائم تمام کچرا کنڈیوں سے روزانہ کی بنیاد پر کچرے کو لینڈفل سائڈ منتقل کیا جائے کسی بھی علاقے میں کچرے کے ڈھیر برداشت نہیں کئے جائیں گے اس موقع پر انہوں عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے جانوروں کو جگہ جگہ باندھنے کے بجائے اجتماعی کیمپ میں رکھیں تاکہ صفائی کے کام میں آسانی پیدا ہو ۔ واضح رہے کہ ریحان ہاشمی نہ صرف یہ کہ بلدیہ وسطی کو صاف ستھرادیکھنا چاہتے ہیں بلکہ چاہتے ہیں کہ یہ صفائی و ستھرائی مستقل بنیادوں پر جاری رہے۔کیونکہ ایک مرتبہ کسی بھی کام کا وزن بڑھتا ہے تو بڑھتاہی جاتاہے اسی طرح اگر کوڑاکرکٹ کو بر وقت نہ اُٹھایا جائے تو بیک لاگ مسلسل بڑھتا رہتاہے اس صورتِ حال کو سامنے رکھتے ہوئے ریحان ہاشمی ایسی منصوبہ بندی پر کام کررہے ہیں کہ جو بلدیہ وسطی کو مسلسل صاف ستھر ا رکھ سکے ۔



16th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release