1st Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release

1st Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) بلدیہ وسطی میں عوامی خدمات کا تسلسل جاری ہے ، بلدیاتی افسران و عملہ اپنی ذمہ داریوں کو پوراکرنے کے لئے تندہی کے ساتھ مصروفِ عمل ہیں ۔ جبکہ سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ اور محکمۂ باغات کا عملہ صفائی اور شجرکاری کے معاملات کو بہتر بنانے کے لئے بھرپور صلاحیتوں کا استعمال کررہے ہیں۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ضلع وسطی کے بلدیاتی معاملات پر ذاتی توجہ دے رہے ہیں اور تمام زونز میں جاری عوام خدمات کے کاموں کی نگرانی کے لئے وقتاً فوقتاً دورے کرتے رہتے ہیں تاکہ عملے کی کارکردگی کو بلا تعطّل مانیٹر کیا جاسکے۔ اِدھر بلدیہ وسطی کے مختلف اسکول بھی شجرکاری مہم میں اپنی اپنی بساط بھر حصہّ لے رہے ہیں۔ جبکہ بلدیہ وسطی کا محکمہ باغات ضلع وسطی میں قائم گرین بیلٹس اور پارکوں کو ہرا بھرا رکھنے اور ماحول کو خوشگوار بنانے کے لیئے اپنی کاوشوں میں مصروف ہے بلدیہ وسطی کی شجر کاری مہم میں نجی اسکولوں کے ساتھ ساتھ نجی ادارے بھی کثیر تعداد میں شامل ہوکر سینکڑوں کی تعداد میں پودے لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ جو نہ صرف نئی نسل کو پودوں اور درختوں سے محبت کرنا سکھائے گی بلکہ ضلع وسطی میں ہریالی اضافہ اور فضائی آلودگی میں کمی کا سبب بھی بنے گا۔ اُدھر بلدیہ کے زیرِ انتظام اسکولوں میں تعلیم کے معیار کو شہر کے بہترین نجی اسکولوں کے معیار کے مقابلے پر لانے کے لئے اسکولوں کے انتظامیہ اور دیگر انتظامی عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ نہ صرف اساتذہ اور طلبا کی حاضری کو سو فیصد بنایا جائے بلکہ تعلیم کا معیار بھی بہتر سے بہتر بنانے کی سرتوڑ کوشش کی جائے ۔ ریحان ہاشمی کے مطابق بلدیہ کے اسکول میں پڑھنے والے طلبا و طالبات ذہانت میں کسی سے کم نہیں بلکہ بعض طلبا و طالبات تو شہر کے بہترین اسکولوں کے بہترین طلبا سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔ بلدیہ وسطی میں تسلسل سے جاری پروگرامز اس بات کی خبر دے رہے ہیں کہ ریحان ہاشمی ضلع وسطی کے ماحول اور معاشرتی زندگی کو بہتر کرنے کی جستجو میں مصروف ہیں۔ 





1st Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release