10th May 2017 DMC Central Karachi Press Release

10th May 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) بلدیہ وسطی کو صاف و شفاف اور آلودگی سے پاک ضلع بنانے کے لئے دن رات کوشاں ہیں ،عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ طبی سہولتوں کی فراہمی ہماری ذمہ داری اور ہم اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ کراچی میں بلدیہ وسطی کی جانب سے Free Mega Medical Camp کے معائنے کے دوران کیا ۔اس موقع پر MPA وسیم قریشی اور جمال احمد بھی موجود تھے ۔عیسیٰ لیبارٹری کے تعاون سے لگائے جانے والے میڈیکل کیمپ میں ،بلڈ شوگر ،بلڈ کولسٹرول ،ہڈیوں کے بھربھرے پن کا ٹیسٹ اور دانتوں کی صفائی کے ساتھ آنکھوں کے آپریشن بھی کئے گئے،میڈیکل کیمپ میں صحت ، چکن گونیا،یوگا کی اہمیت ،ہومیوپیتھک علاج پر مقررین نے لیکچر زدیے۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ میئر کراچی کی ہدایت پر عباسی شہید ہسپتال میں نئی گورننگ باڈی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کا مقصد عوام کو طبی سہولتیں فراہم کرنے کے ساتھ عباسی شہید ہسپتال دواؤں کی فراہمی ،صفائی ستھرائی کا انتظام اور طبی مشینوں کو فعال کرنا ہے انہو ں نے مزید کہا کہ ہم بلدیہ وسطی کے زیر انتظام چلنے والی ڈسپینسریوں کی حالت زار بہتر کرکے عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کررہے ہیں ۔اس موقع پر انہوں نے عیسیٰ لیبارٹری کی انتظامیہ کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ،فری میڈیکل کیمپ میں مہمانوں کے درمیان شیلڈ بھی تقسیم کی گئیں ۔ 





10th May 2017 DMC Central Karachi Press Release