7th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release

7th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release


 کراچی( ) سپریم کورٹ کے واضع احکامات کے باوجود ضلع بھر میں غیر قانونی تعمیرات اور پانی کی عدم دستیابی نے عوام کا جینا دوبھرکیا ہوا ہے اس سلسلے میں غیر قانونی تعمیرات کو روکنے کے حوالے سے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ممبر صوبائی اسمبلی محفوظ یار خان ،عظیم فاروقی ،حاجی انور رضا ،جمال احمدو دیگر افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو بارہا خطوط لکھنے کے باوجود SBCA کے افسران کی سر پرستی میں ضلع وسطی میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ۔اور اس کا سدباب کرنا ضروری ہے ۔کیونکہ گنجان آباد علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کی وجہ سے حال ہی میں سانحہ لیاقت آباد وقوع پزیر ہوا جس میں قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہوا ۔انہوں نے مزید کہا کہ SBCA کواپنی اصل حالت میں بحال کرکے میئر کراچی کے ماتحت کیا جائے ۔تاکہ غیر قانونی تعمیرات کی صیح معنوں میں بیخ کنی کی جاسکے ۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی محفوظ یار خان نے شہر میں تعمیر ہونے والی غیر قانونی تعمیرات کی فروغ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی شادی ہال اور مختلف علاقوں میں پورشن کی صورت میں تعمیر ہونے والی بلڈنگوں کی وجہ سے علاقوں میں بجلی گیس اور سیوریج سمیت دیگر مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کے فروغ میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے کرپٹ افسران ملوث ہیں ۔اجلاس میں سندھ اسمبلی میں DG سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرانے پر سنجیدگی سے غور کیا گیا ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ ضلع وسطی میں مارکیٹوں ،پارکس اور گراو ¿نڈ اور دیگر جگہوں پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں تجاوزات قائم کرنے والوں کو نوٹسز جاری کرنے کی ہدایت دی۔اجلاس میں طے پایا کہ غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے روک تھام کے لئے KMC,DMC,KDA,SBCA کے نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو آپس میں باہمی رابطے کے زریعے اس ناسور کے خلاف موثر اقدامات کرے۔




کراچی(  )رکن رابطہ کمیٹی و قومی اسمبلی عبدالوسیم خان نے کہا ہے کہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے چیئرمین ریحان ہاشمی اور انکی ٹیم نے ضلع وسطی میں '' سبز انقلاب شجر کاری مہم '' کا آغاز کرکے ایک تاریخی قدم اٹھایا ہے عبدالوسیم خان نے مزیدکہا ہے کہ عوام بڑھ چڑھ کے اس میں حصہ لیں اور بلدیہ وسطی کراچی کی جانب سے چلائی جانے والی '' سبز انقلاب شجر کاری مہم ''کو کامیاب بنائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے نارتھ کراچی سیکٹر 11-Aگُل لالہ پارک میں پودے لگاتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ MPAوسیم قریشی ،MPAجمال احمد ،چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،ڈائریکٹر پارکس ندیم احمد بھی موجود تھے ۔ عبدالوسیم خان نے کہا کہ ہر شخص اپنی قومی و مذہبی ذمہ داری کو پورا کرے اور اس شجرکاری مہم کو کامیاب بنائیں انہوں نے کہا درخت آکسیجن حاصل کرنے کا آسان اور بہترین ذریعہ ہے ا نہوںکہا کہ کراچی کے بلدیاتی نمائندے کراچی کو اون کرتے ہیں جبکہ سندھ گورنمنٹ کے حوالے سے کہا کہ سندھ گورنمنٹ کوسندھ اون کرنا ہوگا تاکہ سندھ کے شہری بھی خوشگوار ماحول میں زندگی گزار سکیں اس موقع پر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ اس شہر کو صاف ستھرا بنانے کے ساتھ ساتھ سرسبز و شاداب بنانے کا بیڑا اٹھایا ہے اور انشاءاللہ عوام کے تعاون سے بہت جلد ضلع وسطی کو اس ملک کا صاف و شفاف ضلع بنانے کے ساتھ ساتھ سرسبز و شاداب بنا دیں گے انہوں نے مزید کہا کہ اس'' سبز انقلاب شجر کاری مہم '' کے دوران ایک لاکھ پودے لگانے کا عزم کر رکھا ہے اور اس سال کے اختتام پر عوام کے تعاون سے اپناحدف حاصل کر لیں گے اس موقع پر انہوں عوام کو دعوت دی کے وہ اپنے پیاروں کے نام سے کم از کم ایک پودا یا درخت ضرور لگائیں اور اسکی دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی لیں وہ پودا درخت بن کر آکو اپنے پیاروں کی یاد دلاتا رہے گا ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی کے مختلف جگہوں پر ابتک
 6000 ہزارسے زائد پودے لگائے جا چکے ہیں۔







7th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release