5th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release

5th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release





کراچی( ) صفائی نفس ایمان ہے عیدالاضحی کے موقع پر آلائشوں کو اُٹھانے کے ساتھ ساتھ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ صفائی ستھرائی کے کاموں میں مصروف عمل رہی ۔وسائل اور فنڈ کی کمی کے باوجود بلدیہ وسطی نے مربوط حکمت عملی کے تحت عید الاضحی کے موقع پر آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کے ساتھ ساتھ صفائی کے عمل اورہیوی مشینری اور افرادی قوت کے زریعے بلدیہ وسطی کا عملہ مرکزی شاہراہوں،گرین بلیٹ اور اندرونی گلیوں میں صفائی کے کام میں مصروف عمل رہا ۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ بلدیہ وسطی کے افسران بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ عید الاضحی سے قبل بارشوں کی وجہ سے میونسپل سروسز کا کام بڑھ چکا تھا ۔گنجان آباد علاقوں اور عید گاہوں میں پانی جمع تھا بلدیہ وسطی کی انتظامیہ نے برق رفتاری سے ان مسائل کا سدباب کیا اس ضمن میں چیئرمین بلدیہ وسطی ممبر صو بائی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کے ہمراہ عید الاضحی سے ایک رات قبل اپنی نگرانی میں سندھی ہوٹل پر ڈی واٹرنگ پمپ کے زریعے نکاسی آب کا کام مکمل کروایا جب کہ عید گاہوں میں جمع پانی کو نکال کر مٹی ڈلوائی گئی تاکہ نمازیوں عیدکی نمازیوں کو عید کی نماز ادا کرنے میں کوئی پریشانی نا ہو۔ بارشوں کی وجہ سے جہاں اور مسائل پیدا ہوئے وہاں سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا ہو رہا تھا،اس ضمن میں انہوں نے پاور ہاؤس چورنگی پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والی سڑک کی مرمت کیلئے مصروف B&R ڈپارٹمنٹ کے کام کا معائنہ کیا ۔ بعد ازاں چیئرمین بلدیہ وسطی نے نارتھ ناظم آباد ،قلندریہ چوک ،پر ہونے والے برساتی نالے کی صفائی کے کام کا معائنہ کیا ،انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ صفائی کے عمل کو بہتر اور تیز کیا جائے ۔تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی پیش نہ آئے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ شب و روز سڑکوں ،چوراہوں ،گلیوں ،بازاروں کی صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ دیگر بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ 


5th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release