10th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release

10th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )ترقیاتی کاموں کی رفتار کو عوام کی امنگوں کے مطا بق تیز کیا جائے کراچی کے عوام نے ہم پر جو اعتماد کیا ہے اُس پر پورا اُتریں گے۔ان خیالا ت کا اظہا ر میئر کراچی وسیم اختر نے چیئر مین بلدیہ وسطی ریحا ن ہاشمی کے ہمراہ مفتی رمضان پارک اور اس کے اطراف میں سٹرک کی تعمیر کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ شدید بارشوں نے کراچی کا انفرااسٹرکچر تباہ کر کے رکھ دیا ہے اور کراچی کو شدید مسائل کا سامنا ہے لیکن ہم چلینجز سے نمٹنا جانتے ہیں اور انشااللہ ،حق پرست منتخب بلدیاتی نمائندے کراچی کو دوبارہ پُر رونق اور روشنیوں کے شہر میں تبدیل کردیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنا ہے ،اس ضمن میں ضلع وسطی میں بارش سے متاثرہ علاقوں ،سٹرکوں ،پارکس،گرین بیلٹس کی تعمیر ہماری ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مفتی رمضان پارک اور ضلع کے دوسرے پارکس اور پلے گراؤنڈ ز کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آ رائش کا کام شروع کیا جاچکا ہے عوام کو بہترین سفر ی سہولیات فراہم کرنا ہمارا نصب العین ہے اس ضمن میں بلدیہ وسطی کے مختلف علاقوں میں سٹرکوں کی تعمیر اور استر کاری کا کام جاری ہے انہوں نے محکمہ انجینئر نگ کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر میں بہتر سے بہتر میٹریل استعمال کیا جائے تا کہ پُختہ اور معیاری سٹرکوں کی تعمیر کو ممکن بنایا جاسکے اور ساتھ ہی ساتھ سٹرکوں کے اطراف اسٹریٹ لائٹس کے ذریعے روشنی کا بھر پور انتظام کیا جائے ۔چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ نے عیدالضحیٰ کے موقع پر آلائشیں اُٹھانے اور کچرے کے ڈھیر ٹھکانے لگانے کے بعدضلع وسطی میں سڑکوں کی تعمیر ،اندرونی گلیوں کی استر کاری،گرین بیلٹس کی صفائی اور پارک کی تزین و آرائش کے کام میں مصروف عمل ہے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی کو حفاظت کی ذمہ داری بلدیاتی اداروں کے ساتھ ساتھ عوام کی بھی ہے تاکہ باہمی اشتراک سے ترقیاتی کاموں سے طویل عرصے تک مستفید ہوا جاسکے۔ 





10th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release