9th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release

9th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) محرم الحرام کی آمد سے قبل ہی افسران اپنا قبلہ درست کرلیں عزاداران حسین کو بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کے لئے جامعہ اور مربوط حکمت عملی تیار کی جائے رکن قومی اسمبلی عبدالوسیم کی بلدیہ وسطی کے افسران کو تنبیہ وہ بلدیہ وسطی کے مرکزی دفتر لیاقت آباد میں محرم الحرام کے حوالے سے مختلف اقدامات بالخصوص بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے نمائندہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی وسیم قریشی،ایڈوکیٹ محفوظ یار خان،عظیم فاروقی،حاجی انور رضا،جمال احمد ،چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی، وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سیدشاکر علی اور بلدیہ وسطی کے سربراہان شعبہ جات بھی موجود تھے۔اجلاس میں رکن قومی اسمبلی عبدالوسیم نے بارشوں اور عیدالاضحی کے موقع پر صفائی ستھرائی کے حوالے بلدیاتی افسران پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنی کوتاہی کا ذمہ دار کسی اور کو ٹہرانے کے بجائے اپنی غلطیوں کا ازالہ کیا جائے اور غلطیوں کو نہ دہرایا جائے انہوں نے کہا کہ اب عوام کو دی جانے والی بلدیاتی سہولیات خاص طور پر مذہبی ایام میں دی جانے والی سہولیات میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے تمام افسران و کارکنا ن اپنا قبلہ درست کرلیں انہوں نے کہا کہ اگر اپنی اپنی ذمہ داری پوری ایمانداری سے ادا کی جاتی تو آج شہر کی یہ حالت نہیں ہوتی انہوں نے کہا کہ اس سسٹم کو بچانے کے لئے تمام افسران و عملے کو اس شہر کو اون کرنا ہوگا تب ہی ہم اس سسٹم کو بچا سکے گے عبدالوسیم خان نے کہا کہ حق پرست عوامی نمائندے عوام کو شہری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بلدیاتی افسران اور بلدیاتی قیادت کے ساتھ ہیں ۔ عبدالوسیم خان نے کہا کہ تجاوزات نے اس شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا ہے عبدالوسیم نے محکمہ انسداد تجاوزات کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کی آمد سے قبل تمام غیر قانونی تجاوزات کے خاتمہ کو یقینی بنائیں اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیہ وسطی محرم الحرام کے حوالے سے صفائی ستھرائی ،سڑکوں کی پیوند و استر کاری ،اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور تجاوزات کے خاتمہ کے لئے جامع اور مربوط حکمت عملی تیار کر رہی ہے جبکہ مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف ،جلوس کی گزر گاہوں پر صفائی ستھرائی اور روشنی کے بھی انتظامات کو مزید بہتر کیا جائے اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی سید شاکر علی نے محرم الحرام کے تقدس اور مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں کے حوالے سے کئے جانے والے متعدد اقدامات بشمول صفائی و ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس، سڑکوں کی کارپیٹنگ کے اقدامات کے ضمن میں متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ انھیں مزید فول پروف بنانے کے لئے حکمت عملی تیار کریں تا انہوں نے کہا کہ ہر اسلامی دن ہم سے تقاضہ کرتا ہے کہ ہم اسکو عقیدت و احترام سے منائے اور دشمنان اسلام کو امت مسلمہ کے خلاف کسی بھی ممکنہ کاراوائی سے بروقت روکے انہوں نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو خصوصی ہدایت کی کہ تمام امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوس کی گزر گاہوں پر تمام لیکیج کو فوری فور پر بند کیا جائے ۔ 





9th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release