18th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release

18th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release


 کراچی( )ہماری کوشش ہے کہ عوام کے تعاون سے ضلع وسطی کے مکینوں کو صفائی ستھرائی اور دیگر بلدیاتی خدمات فراہم کریں۔ عشرہ صفائی مہم میں ضلع کے مکینوں کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے عشرہ صفائی مہم کے دوران نیو کراچی زون کے مختلف علاقوں میں جاری صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ یوسی 10 کے چیئرمین عابد ،وائس چیئرمین کاشف جمال اور دیگر منتخب بلدیاتی نمائندے بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ وسائل کی قلت کے باوجود عوام کو بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کے لئے شب و روز کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ اس مہم میں ضلع وسطی کی تمام یوسیز کا کچرا صاف کرنے کے ساتھ ساتھ پُرانا جمع شدہ کچرا بھی صاف کرنے کا کام انجام دیا جا رہا ہے ۔عشرہ صفائی مہم کے دوران صفائی کے ساتھ ساتھ ،فٹ پاتھوںکے رنگ و روغن،گرین بیلٹ کی صفائی اور دیگر بلدیاتی امور پر بھر پور توجہ دی جارہی ہے انہوں نے مزیدکہا کہ ہمارا کام کوڑا کرکٹ ہی اُٹھانے تک محدود نہیں بلکہ ضلع وسطی کے ہر علاقے کی صفائی کے ساتھ پارک اور پلے گراﺅنڈز ،کی درستگی اوردیگر عوامی سہولیات کی فراہمی بھی ہماری ذمہ داری میں شامل ہے۔اس سلسلے میں بلدیہ وسطی عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کےلئے دن رات کوشاں ہیں۔




کراچی(  )انسانیت کی فلاح کےلئے بوہری کمیونٹی کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں ،قیام پاکستان کے بعد بوہری کمیونٹی نے پاکستان باالخصوص کراچی میں تعلیم،صحت اور دیگر شعبوںمیںجو کام کئے ہیں انِ میں سیفی ہسپتال کا قیام ایک بڑا کام ہے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے سیفی ہسپتال کے چائلڈ وارڈاور جدید لیباٹری کے افتتاح کے موقع پر کیا ۔واضع رہے کہ مریضوں کو آسانی اور بہتر طبی سہولتیں فراہم کرنے کےلئے سیفی ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے جدید سہولتوں سے مزین نیا چائلڈ وارڈ تعمیرکیا گیا ہے ۔جہاں بچوں کے بہترین علاج اور نگہداشت کا انتظام کیا گیا ہے ۔افتتاح کے بعد چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کی معلومات حاصل کیں۔اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ سیفی ہسپتال بنیادی طور پر ایک فلاحی ادارہ ہے جو بوہری کمیونٹی کے ساتھ ساتھ بلاتفریق رنگ و نسل و قومیت انسانیت کی خدمت کے لئے دن رات کوشاں ہے ۔ انتظامیہ نے بتایا کہ سیفی ہسپتال کا شمار کراچی کے بہترین ہسپتالوں میں ہوتا ہے جہاں تمام جدید طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ بہترین لیباٹری، سٹی اسکین ،الٹرا ساو ¿نڈ ،ایکسرے اورجدید مشینری کے زریعے کم قیمت پر مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے ۔







18th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release