9th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release

9th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release


 کراچی ( ) سرسبز انقلاب شجرکاری مہم سے جہاں موسم اور شہرکے ماحول میں نمایاں تبدیلی واقع ہوگی وہیں کراچی کے شہریوں کے مزاج میں بھی مثبت تبدیلی رونما ہو گی شہر کو آلودگی سے پاک رکھنا ہے تو زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ہونگے ،موسم کی تبدیلی اور اُس سے پیدا ہونے والے اثرات سے نمٹنے کےلئے پوری دنیا میں سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے گلبرگ زون میں قائم نرسری میں '' سر سبز انقلاب شجر کاری '' مہم کے لئے تیار کئے جانے والے پودوں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر پارک ندیم حنیف،ڈسٹرک کونسلر ز سعد ملک ،اور سید عمار عباس بھی موجود تھے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ '' سر سبز انقلاب شجر کاری '' مہم کا بنیادی مقصد ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنا اور اپنی آنے والے نسلو ں کو صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے انہوں نے مزید کہا کہ درخت لگاو ¿ اپنے پیاروں کے نام سے بلدیہ وسطی میں شروع کی جانے والی سر سبز انقلاب شجر کاری مہم کو عوام کی بھر پور پزیرائی حاصل ہو رہی ہے اور لوگ اپنے پیاروں کے نام سے پودے لگا رہے ہیںاور اس ضمن میں نیشنل انوائرمنٹ فورم فار ہیلتھ نے چیئرمین بلدیہ وسطی کی ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے کی جانے والی خدمات پر انہیں بہترین کارکردگی کاایوارڈ دیا ہے ۔واضح رہے کہ بلدیہ وسطی کی جانب سے 20 جولائی سے شروع ہونے والی سر سبز شجر کاری مہم میں اب تک 16000 ہزار پودے لگائے جاچکے ہیں اورماہ ِ اگست کے آخر تک 25000 ہزار پودے لگا ئے جائیں گے اور سال کے اختتام تک ایک لاکھ پودے لگادیئے جائیں گے پودے لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی آبیاری کےلئے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے زریعے یومیہ پچاس ہزار گیلن پانی حاصل کیا جارہا ہے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ جشنِ آزادی کے موقع پر ہر شہری اپنے پیاروں کے نام کا پودا لگا کر سر سبز انقلاب شجر کار ی مہم کا حصہ بنے تاکہ آنے والے وقت میں یہ پودے ماحول کو صاف ستھراءکرنے میں معاون ثابت ہوں ۔انہوں نے کہا کہ درخت سایہ اور آکسیجن فراہم کرتے ہیں جو انسانی صحت کےلئے بے حد مفید ہیں ۔    






9th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release