24th June 2017 DMC Central Karachi Press Release

24th June 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) رمضان المبارک میں افطار عشائیے ثواب کے ساتھ ساتھ دوستوں سے ملنے اور عوام سے رابطہ قائم کرنے کا بہترین ذریعہ ثابت ہو رہے ہیں رب کریم اس ماہ مبارک میں ہم تمام مسلمانوں اور بالخصوص اہل کراچی پر رحمتوں اور برکتوں کی بارش کردے ۔ان خیالات کا اظہا ر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے MPAخواجہ اظہارالحسن کی جانب سے دیئے جانے والے افطار عشایئے کے موقع پر کیا ،اس موقع پر وائس چیئر مین بلدیہ وسطی سید شاکر علی، ممبران قومی و صو بائی اسمبلی اور عوام کی بٹر ی تعداد موجود تھی ۔اس موقع پر چیئر مین ریحان ہاشمی نے کہا کہ روزہ برائیوں کے خلاف ڈھال ہے ،رمضان مبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے اس ماہ مبارک میں ہر نیک عمل کا ثواب عام دنوں کے مقا بلے میں زیادہ ہو تا ہے ۔

ہمیں عبا دتوں کے ساتھ مسلمان بھائیوں کی ضرورتوں کا بھی خیال رکھنا چاہیئے اور غریبوں اور ناداروں کی مدد کرنی چاہیئے تا کہ
وہ رمضان اور عید کی خوشیاں بہتر طریقے سے منا سکیں ۔

کراچی ( ) حکومت سندھ ہمیں مکمل اختیارات اور فنڈ دینے کے لئے تیار نہیں ہیں اور ہم نے بھی طے کیا ہو ا ہے کے ہر قسم کے حربے اور مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے عوامی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے عوام نے ہم پر جو اعتماد کیا ہے اس پرپورا اترینگے ۔ان خیالات کا اظہا ر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے یونین کمیٹی 19میں جاری نالے کی صفا ئی کے کام کا معا ئنہ کرتے ہوئے کیا ۔چیئر مین بلدیہ وسطی نے کہا کہ کراچی تعمیر و ترقی اور بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کے لئے ہمیں رائج پُرانے اور فرسودہ نظام کو ترک کر کے جدید خطوط پر کام کرنا ہوگا ،حکومت ہمیں جدید سہولتوں سے آ راستہ مشینریز فراہم کرے تا کہ ہم کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنائیں ۔بعد ازاں انہوں نے نارتھ ناظم آ با د کے مختلف علاقوں میں جاری صفا ئی ستھرائی کے کام کا معا ئنہ کیا ،اور متعلقہ افسران کو کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی،انہوں نے مزید کہا کے عرصہ دراز سے جمع کچرے کے ڈھیر کو ٹھکانے لگانے کے بعد اب ہم کراچی اور بالخصوص ضلع وسطی کو سر سبز کرنے کے لئے تیزی سے کام کر رہے ہیں اس ضمن میں ضلع وسطی میں شجر کاری مہم کے تحت ہزاروں پودے لگائے جا چکے ہیں اور مزید پودے لگائے جارہے ہیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سینکٹروں درخت اور پودوں کو گرین لائن بس پروجیکٹ کی تعمیر کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے ہم گرین لائن بس پروجیکٹ کی انتظامیہ سے درخواست کرتے ہیں کے بلدیہ وسطی کی
جانب کی جانے والی شجر کاری مہم میں تعاون کریں۔ 






24th June 2017 DMC Central Karachi Press Release