19th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release

19th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )ہمیں اپنے شہر میں امن اور ترقی کےلئے باہمی اختلافات کو بھلا کر ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا ،محرم الحرام کا مہینہ ہم سب کےلئے قابل احترام ہے ،محرم الحرام کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور اتحاد کی اہمیت دو چند ہوجاتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار میئر کراچی وسیم اختر نے بلدیہ وسطی کے دورے کے دوران کیا ۔ اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،رکن صوبائی اسمبلی جمال احمداور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔میئر کراچی نے چیئرمین بلدیہ وسطی کے ہمراہ امام بارگاہ ابوطالب کے اطراف کی جانے والی روڈ کارپیٹنگ کے کام کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ بلدیہ وسطی نے محرم الحرام کے دوران عزاداران حسین کو ممکنہ سہولتوں کی فراہمی کے لئے جامعہ اور مربوط حکمت عملی تیارکرلی ہے ۔جس کے زریعے بلدیہ وسطی دیگر عوامی سہولیات فراہم کرنے والے اداروں کے اشتراک اورباہمی تعاون سے عوامی سہولتوں کی فراہمی کو ممکن بنائے گی ۔اس ضمن میں بلدیہ وسطی محرم الحرام کے حوالے سے مساجد و امام بارگاہوں اور مجالس کے انعقاد کی جگہوں پر اور جلوس کی گزر گاہوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور بلدیہ وسطی کے متعلقہ محکمے صفائی ستھرائی ،سڑکوں کی پیوند و استر کاری ،اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کو ہنگامی بنیادوں پر سر انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہداےت دی کے کام کی رفتار کو تیز کیا جائے تاکہ عشرہ محرم میں عزاداران حسین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑھے انہوں نے مزید کہا کہ ہر اسلامی دن ہم سے تقاضہ کرتا ہے کہ ہم اسکو عقیدت و احترام سے منائیں اور دشمنان اسلام کو امت مسلمہ کے خلاف کسی بھی ممکنہ کاراوائی سے بروقت روکیں انہوں نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو خصوصی ہدایت کی کہ تمام امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوس کی گزر گاہوں پر تمام لیکج کو فوری فور پر بند کیا جائے ۔              





19th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release