18th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release

18th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release


 کراچی( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی محرم الحرام کے حوالے سے نارتھ ناظم آباد بلاک F،حیدری مارکیٹ ،5 اسٹار چورنگی بلاک Cاور D میں جاری صفائی ستھرائی کے کام کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ متعلقہ یوسی چیئرمینز ،یوسی پینل اوربلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے افسران کو ہدایت دی کے محرم الحرام سے قبل مساجد و امام بارگاہوں ،جلوس کی گزر گاہوں ،مجالس کی انعقاد کی جگہوں پر صفائی ستھرائی اور روشنی کے مناسب انتظامات کئے جائیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم عوام کے منتخب نمائندے ہیں اور عوام کی فلاح و بہبود اور سہولیات کے لئے ہر ممکن اقدام کرکے ضلع وسطی کی سابقہ خوبصورتی کو بحال کریں گے اس ضمن میں بلدیہ وسطی میں سر سبز شجر کاری مہم کے زریعے پودے لگائے جارہے ہیں اور انشاءاللہ دسمبر کے اختتام تک ہم ایک لاکھ پودے لگا دیں گے۔لگائے جانے والے پودے ضلع وسطی کو سر سبزکرنے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہونگے ، انہوں نے کہا کہ سر سبز انقلاب شجر کاری مہم کے ذریعے ضلع وسطی کو شہر کا سر سبز ترین اور شفاف ترین ضلع بنانے کے لئے عوام اور انتظامیہ کا تعاون نہایت ضروری ہے ۔اس وقت معاشرے میں موجود درد مند دل رکھنے والے مخیر اور بااختیار افراد کو چائیے کہ ضلع وسطی کو ''اون'' کریں اور اپنی پسندکے مطابق پارکس،پلے گراﺅنڈ گرین بیلٹس اور دیگر مقامات کو گود لے کر اُسے خوبصورت اور عوام کے استعمال کے قابل بنانے میں بلدیہ وسطی کے ساتھ تعاون کریں ،انہوں نے حیدری مارکیٹ کے دورے کے موقع پر کہا کہ فٹ پاتھوں پر قائم اسٹالزمارکیٹ میں آنے والے خریداروں کی پریشانی کا سبب بن رہے ہیں ،تجاوزات کراچی کی خوبصورتی پر بد نما داغ ہیں اس کا قلع قمع کرنا ضروری ہے اس ضمن میں تجاوزات کے خلاف عنقریب بھر پور آپریشن کیا جائے گا او ر اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ تجاوزات ہٹائے جانے کے بعد دوبارہ تجاوزات قائم نا ہونے دیں اس سلسلے میں بلدیہ وسطی نے ایک مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی ہے۔




18th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release