16th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release

16th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release


 کراچی(  ) حیدری مارکیٹ ایسوسی ایشن نارتھ ناظم آباد کے وفد نے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی سے اُن کے آفس میں ملاقات کی ۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد بھی موجود تھے، چیئرمین ریحان ہاشمی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی تاجربرادری پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ تاجر برادری کو ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی شکایتوں کا ازالہ کریں چیئرمین نے کہا کہ ہم اپنے محدودوسائل میں رہتے ہوئے بلدیاتی امور اور عوامی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حیدری مارکیٹ اور اس اطراف میں موجود تجاوزات اور پتھارے مارکیٹ میں آنے والی عوام کے لئے مسائل پیدا کرتے ہیں۔ تجاوزات مافیا کی صورت میں شہر بھر میں پھیلتا جارہا ہے اس کا قلع قمع کرنا ضروری ہے یہ آ پریشن بلا امتیاز کیا جائے گا تجاوزات کراچی شہر کی خوبصورتی کو خراب کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے کا سبب بھی بن رہے ہیں شہر کے اکثر علاقوں میں ٹریفک جام ہونے کی صورت میں ایمبولنسز ،فائر بر یگیڈ سروس اور اسکول جانے والے بچوں کا نقصان ہو رہا ہے فٹ پاتھوں پر اور اس کے اطراف قائم تجاوزات لوگوں کی آمدرفت میں پریشانی کا سبب بن رہے ہیں ۔تجاوزات ہٹانے کے بعد اس بات کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے کہ دوبارہ ان جگہوں پر تجاوزات قائم نہ کئے جاسکیں اس ضمن میں بلدیہ وسطی کی جانب سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اس کام کو مانیٹر کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے مہینے میں بلدیہ وسطی کی جانب سے مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ بہترین روشنی کے انتظامات بھی کئے جارہے ہیں ۔مارکیٹ ایسوسی ایشن کے نمائندے نے کہا کہ حیدری مارکیٹ کے اطراف میں پارکنگ کا موثر انتظام کیا جائے تاکہ خریداری کےلئے آنے والے عوام کو اپنی گاڑیاں پارک کرنے میں دشواری نہ ہو ۔




16th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release