23rd Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

23rd Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) ہم عوامی نمائندے ہیں عوام کی طا قت ہمارے ساتھ ہے اور ہم ان کے تعاون سے ضلع وسطی کو مثالی ضلع بنا نے کے لئے شب و روز کوشاں ہیں،ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نیو کراچی کے مختلف علاقوں میں جاری صفا ئی ستھرائی کے کام کا معا ئنہ کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے دوران واٹر بورڈ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے علاقوں میں پانی جمع ہوگیا اور صفا ئی ستھرائی کا نظام درم برہم ہوگیا ہے بلدیہ وسطی کی انتظامیہ ان تمام علاقوں میں نکاسی آپ اور صفا ئی ستھرائی کے کاموں پر بھرپور توجہ دے رہی ہے چیئر مین ریحان ہاشمی نے متعلقہ محکمہ کو کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی نمائندے اختیار اور وسائل نہ ہونے کے باوجود محنت اور لگن سے کام کررہے ہیںانہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی کے افسران و کارکنان کی راہ میں وسائل کی کمی رکاوٹ نہیں بن سکی۔ انہوں نے مختلف یوسیز میں مخدوش سیوریج لائنوں کے رساﺅ سے جمع ہونے والے پانی کی نکاسی کے کام کا معائنہ کیا جبکہ گرین بیلٹ میں جاری صفائی کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ صفائی صرف کوڑا کرکٹ ہی اُٹھانے تک محدود نہیں بلکہ بلدیہ وسطی کے ہر علاقے کی صفائی، پارک اور پلے گراﺅنڈز کی درستگی اور تمام عوامی اجتماعات کے علاقوں کے ہر قسم کے کوڑے کرکٹ سے پاک رکھناہے چیئر مین بلدیہ وسطی نے کہا کہ ضلع کوصاف ستھرا رکھنے کے ساتھ ساتھ ہم شجر کاری مہم کے ذریعے ضلع وسطی کو سر سبز کررہے ہیںاور اس ضمن میں بلدیہ وسطی شجر کاری مہم کا افتتاح کر چکی ہے جس میں پہلے مرحلے میں 25ہزار پودے لگائے
 جائینگے جو ماحول کو سر سبز کر نے کا ساتھ ساتھ آلودگی سے بچاو ¿ میں بھی مدد دینگے ۔





23rd Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release