29th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release

29th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )حق پرست قیادت اُمت مُسلمہ کے تمام مکتبہ فکرکے درمیان مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ پر یقین رکھتی ہے ،ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام اتحاد بین المسلمین کیلئے کام کریں اور فرقہ واریت اور تفرقہ بازی کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکیں۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے یوسی 10 میں عزادارن حسینؓ کے جلوس کے لئے قائم میڈیکل کیمپ کے معائنے کے دوران کیا ۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی جمال احمداور یوسی چیئرمین ،وائس چیئرمین اور یوسی پینل کے افراد بھی موجود تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ وسطی کی جانب سے محرم الحرام میں عزادارانِ حسینؓ کو ممکنہ بلدیاتی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جن میں۔ مساجد و امام بارگاہوں ،جلوس کی گزر گاہوں ،مجالس کی انعقاد کی جگہوں پر صفائی ستھرائی اور روشنی کے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔بعد ازاں انہوں نے بلدیہ وسطی میں قائم مساجد امام بارگاہوں،مجالس،واعظ کے انعقاد کی جگہوں کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی بلدیاتی سہولتوں کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے امام بارگاہوں اور جلوس کی منتظمین سے بھی ملاقات کی ،چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے منتظمین کو یقین دہانی کرائی کے بلدیہ وسطی اپنے محدود وسائل کے باوجود عزادارانِ حسینؓ کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے انہوں نے ڈیوٹی پر مامور عملے کو ہدایت دی کے اپنے کام کو محنت اور دیانت داری سے سر انجام دیں ۔ 




29th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release