11th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release

11th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) شدید بارشوں کے بعد کراچی کا انفراءاسٹریکچر تباہ ہوکررہ گیا ہے۔عوام شدید پریشانی اور مشکلات سے دو چار ہے اس مشکل گھڑی میں حق پرست قیادت اور منتخب نمائندے کراچی کے عوام کے ساتھ ہیں۔اور بارش سے پیدا شدہ مسائل کے حل کےلئے میدان عمل میں ہیں۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے یونین کمیٹی 17-18-19 نارتھ ناظم آباد زون میں جاری صفائی ستھرائی کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد ،یوسیز چیئرمینزاور بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ بارشوں کے بعد جام چاکرو (لینڈ فل ) سائیڈ کے راستے بند ہوجانے کی وجہ سے GTS سے کچرے کی منتقلی کا کا م ممکن نہیں ہوپا رہا تھا میئر کراچی وسیم اختر کی کوششوں کی وجہ سے جام چاکرو (لینڈ فل ) سائیڈکا راستہ ہنگامی بنیادوں پر کھولا گیا اور اب GTS سے کچرے کو جام چاکرو(لینڈ فل ) سائیڈ منتقل کیا جارہا ہے ۔جس کے نتائج سامنے آنے شروع ہوگئے ہیں اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد نے کہاکہ کراچی کی عوام نے اپنے مسائل کے حل کےلئے ہمیں منتخب کرکے ایوانوں تک پہنچایا ہے ہم کراچی والوں کو مایوس نہیں کریں ۔اور اُن کے جائز حقوق کےلئے سندھ اسمبلی میں نہ صرف آواز بلند کرتے رہیں گے بلکہ کراچی والوں اُن کے حقوق دلواکر رہیں گے ۔بعد ازاں چیئرمین ریحان ہاشمی اوررکن صوبائی اسمبلی جمال احمد نے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں جاری صفائی ستھرائی کے کاموں کے ساتھ ساتھ محکمہ پارک اور B&R کی جانب سے کئے جانے والے کاموں کا معائنہ کیا ۔اس کے علاوہ موسیٰ کالونی کی اندرونی گلیوں میں بارش کے پانی کی نکاسی کے کام اور مشینوں کے زریعے سیوریج لائنوں کی صفائی کے کام کا بھی معائنہ کیا ۔انہوں نے متعلقہ محکمہ جات کو ہدایت دیں کہ۔ نکاسی آب کے بعد موسی کالونی میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا جائے گا تاکہ علاقہ مکینوں کو وبائی امراض سے بچایا جا سکے ۔       





11th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release