15th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release

15th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بلدیہ وسطی کے افسران کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں تمام محکمہ جات کے افسران موجود تھے ۔انہو ں نے کہا کہ عوام کو بنیادی بلدیاتی سہولتیں فراہم کرنا ہماری ذمہ داری اور ہمیں اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے یہ ذمہ داری نبھانی ہے اس سلسلے میں اگر کوئی محکمہ کوتاہی برتے گا تو اس کا ذمہ دار اس محکمہ کا سربراہ ہوگا ۔انہوں نے افسران کو ہدایت دی کے وہ اپنے محکموں کے معاملات کو مزید بہتر کریں چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ فرائض سے غفلت برتنے والے افسران اور ملازمین کے خلاف سخت محکمہ جاتی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔اس ضمن میں انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ اپنے محکمے کے ملازمین کی 100 فیصد حاضری یقینی بنائیں اور عوامی خدمت اور آفس کے کام روزآنہ کی بنیاد پر نمٹائیں ،انہوں نے محکمہ سینی ٹیشن کے افسران کو ہدایت کی کہ ضلع وسطی کو صاف و شفاف ضلع بنانے کے لئے بھر پور انداز میں کام کیا جائے کیونکہ عوام سے ہمار ا وعدہ ہے کہ ہم ضلع وسطی کو صاف و شفاف ضلع بنائیں گے ۔عوام کو سفری سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے انہوں نے محکمہ B&R کے افسران کو کہا کہ سڑکوں کی استر کاری اور پیج ورک کا کام مکمل کریں ،محکمہ باغات کے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شبِ برات کے حوالے سے قبرستانوں کے داخلی و خارجی راستوں پر جھاڑیوں کی چھٹائی کا کام جلد از جلد مکمل کرلیا جائے تاکہ شبِ برات کی آمد پر ذائرین کو کسی بھی قسم کی دشواری اور پریشانی پیش نہ آئے۔




15th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release