17th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release

17th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release



کراچی( )عوام کو بنیا دی بلدیا تی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے بلدیہ وسطی میں ٹھو س اقدامات کئے جارہے ہیں اور جا مع حکمت عملی کے تحت اس کے اثرات جلد عوام تک منتقل ہو جائیں گے ۔ان خیالا ت کا اظہا ر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے اپنی مدد آ پ کے تحت قائم گودھرا مسلم کھتری ہسپتا ل نیو کراچی کی جانب سے قائم ہسپتال کے دورے کے موقع پر کیا ۔ اس موقع پر ہسپتال کی انتظامیہ نے اپنے مسائل پیش کئے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے انتظامیہ کو بلدیہ وسطی کی جانب سے یقین دہانی کرائی کے بلدیہ وسطی اپنے محدود وسائل سے ہسپتال کے اطراف صفا ئی ستھرائی کا خاص انتظام کرے گی اور ہسپتال کو جانے والی شاہراہ کی مرمت اور اسٹریٹس لائٹس کے کام کو فوری طور پر مکمل کر لیا جائے گا تا کہ عوام اور مریضوں کو ہسپتال تک پہچنے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پٹرے ۔بعد ازاں چیئرمین بلدیہ وسطی نے نیو کراچی 5Mپر نالے کی صفا ئی کے کام کا معا ئنہ کیا ۔اس موقع پر انہوں نے متعلقہ محکمہ کے افسران کو ہدایت کی کے نالوں سے نکالے جانے
والے کچرے کو جلداز جلد ڈمپنگ پوائنٹ پر منتقل کیا جائے ۔


کراچی( ) درست مردم شُماری ملک کی اہم ضرورت ہے ،مردم شُماری ہر دس سال بعد ہونی چاہیے تا کہ حکومت کے پاس آ با دی کے صیح اعداد و شمار موجود ہوں جس کی روشنی میں پالیسیز اور مستقبل کے منصوبے بنائیں جا سکیں ۔ان خیالات کا اظہا ر وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی نے حسینی اسکول ناظم آ با د میں مردم شُماری 2017کے کام میں حصہ لینے والے اساتذہ سے خطاب کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ مردم شُماری کے اس قومی فریضے کو انجام دینے والوں کے شانہ بشانہ کھٹر ے ہیں ۔اس موقع پر مردم شُماری کے محکمہ نے وائس چیئرمین سید شاکر علی کو آ گا ہ کیا کے مردم شُماری کے کام میں حصہ لینے والے لوگوں کو باقائدہ تربیت دی گئی ہے اور پہلے مرحلے میں ضلعی سطح پر ٹیمیں بنا کر مردم شُماری کے کام کا آ غا ز کیا جائے گا وائس چیئرمین نے محکمہ مردم شُماری کو ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔


17th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release