18th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release

18th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release


ُکراچی( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے یوتھ افیئر بلدیہ وسطی کی جانب سے Say No To Cheatingکے موضوع پر اجلاس کی صدارت کی ۔اجلاس میں یوتھ افیئر کمیٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل اور اساتذہ کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر ریحان ہاشمی نے کہا کہ امتحانات میں نقل کے رجحان کا خاتمہ ضروری ہے ۔کیونکہ اس کی وجہ سے محنت سے پڑھائی کرنے والے طالب علم کاحق مارا جاتا ہے ۔جو لوگ نقل کے رجحان کو فروغ دے رہے ہیں اور اس کا م کی سرپرستی کر رہے ہیں وہ پاکستان کے مستقبل کو نقصان پہنچا رہے ہیں ،ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت،محکمہ تعلیم اور ماہر اساتذہ کی ایک کمیٹی تشکیل دے جو اس فعل کی روک تھام کے لئے کوئی مربوط منصوبہ مرتب کرے ،اس موقع پر یوتھ افیئر کے ذمہ داران نے کہا کہ اساتذہ کی رہنمائی میں ویجیلنس کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا جانا چاہیے ۔جو امتحانی مراکز کے دورے کرے۔چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ اساتذہ کی ذمہ داری بہت اہم ہے کیونکہ وہ پاکستان کے مستقبل کے معماروں کی تعمیر و تربیت کا کام انجام دے رہے ہیں ہونہار طلباء و طالبات ہی مستقبل میں پاکستان کو ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں شامل کرسکتے ہیں۔





18th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release