20th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release

20th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )بلدیہ وسطی کے مرکزی آفس میں ملازمین کو قرعہ اندازی کے زریعے حج پربھیجے جانے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب میں حج کے لئے منتخب ہونے والے خوش نصیب افراد کے ناموں کا اعلان کیا گیا ،تقریب میں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی ،میونسپل کمشنر اختر شیخ اور ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے قرعہ اندازی کے زریعے منتخب ہونے والے ملازمین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ رب کے فیصلے ہیں '' جسے چاہا در پے بلا لیا جسے چاہا اپنا بنا لیا یہ بڑے کرم کے ہیں فیصلے یہ بڑے نصیب کی بات ہے '' ،انہوں نے کہا کہ ہم ربِ کریم کے شکر گزار ہیں کہ اُس نے اس نیک کام کے لئے ہمیں منتخب کیا کہ بلدیہ وسطی کی جانب سے 12 افراد حج کی سعادت اور روضہ روسولﷺ کی زیارت کریں،انشاء اللہ اگلے سال حج پر بھیجے جانے والے ملازمین کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا ۔اس موقع پر وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہا کہ حج تمام صاحب استطاعت لوگوں پر فرض کیا گیا ہے لیکن جو لوگ استطاعت نہیں رکھتے اُن کے دل میں بھی یہ خواہش ہوتی ہے کہ خانہ خدا اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خانہ کعبہ اور روضہ رسول ﷺ کی حاضری کے لئے مال و زر کی ضرورت نہیں پڑھتی صرف اجازت اور بلاوا ہی کافی ہے اسباب اللہ تعالیٰ خود بنا دیتا ہے۔انہوں نے جانے والے زائرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خانہ کعبہ پہنچ کر ہم سب کی حاضری اور پاکستان،کراچی اورضلع وسطی کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کریں۔ 





20th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release