26th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release

26th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )کے الیکٹرک نے اپنی کارکردگی کے حوالے سے منتخب عوامی نمائندوں کو بریفنگ دی ۔جس میں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی،ممبر قومی و صوبائی اسمبلی،عبدلوسیم خان،عظیم فاروقی،جمال احمد ،وسیم قریشی،محفوظ یار خان ،اور ڈپٹی کمشنر سینٹرل نے شرکت کی ۔اس موقع پر کے الیکٹرک کے نمائندے نے کہا کہ کیبلز کی تبدیلی اور ATC کیبلز لگانے کی وجہ سے لوڈشیڈنگ اور بجلی کی چوری پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ عوام کو مکمل ریلیف فراہم کریں ۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے مطالبہ کیا کہ کراچی اور بالخصوص ضلع وسطی میں رہنے والے لوگوں کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی جائے،اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ رمضان مبارک کے دوران لوڈشیڈنگ نہ ہو تاکہ عوام پر سکون ماحول میں سحر و افطار اور دوسری عبادات کر سکیں،انہوں نے مزید کہا کہ کیبلز کی تبدیلی کے دوران اسٹریٹ لائٹ کے کنکشن ہٹا دئے گئے ہیں کے الیکٹرک اسٹریٹ کے پولز پر فوری طور پر بجلی فراہم کرے تاکہ شاہراہیں روشن رہیں اور کافی جگہوں پر الیکٹرک پولز فٹ پاتھ سے ہٹ کر لگا دیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑھ رہا ہے،کے الیکٹرک ان پولز کو فوری اصل مقام پر لگائے۔ وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہا کہ کے الیکٹرک اپنے میٹر ریڈر کے کہنے پر کراچی کے پڑھے لکھے اور باشعور عوام کو بلاوجہ چور قرار دے دیتی ہے یہ سلسلہ اب بند کیا جائے،کے الیکٹرک بجلی کی چوری کی شکایت کی مکمل تحقیق کرے ،انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک میں اس بات کی اہلیت ہی نہیں ہے کہ وہ بجلی چوروں کو پکڑ سکے جس کی وجہ سے انہوں نے اپنے سسٹم کو ہی تبدیل کردیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ میٹروں کی خرابی کی شکایت عام ہے ان میٹروں کی چیکنگ کے الیکٹرک کی بجائے کسی تیسرے ادارے سے کروائی جائے







26th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release