27th Jan 2017 DMC Central Karachi Press Release

27th Jan 2017 DMC Central Karachi Press Release



کراچی ( )ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنونیئر عامر خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے ایک سال کے بعد بھی سند ھ حکومت بلدیا تی اداروں کو آئینی اختیارات نہ دے کر 70فیصد ریوینیو دینے والے بین لاقوامی شہر کراچی کو خود گندگی غلا ظت کے ڈھیر میں تبدیل کر کررہی ہے۔ کے ایم سی ڈی ایم سیز کو مفلوج کرکے نشانہ بنایا جارہا ہے ،ڈپٹی کنو نیئر عامر خان نے یہ بات چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی وائس چیئر مین سید شاکر علی اور سابق ٹا ون ناظم لیا قت آ با د اُسامہ قادری کے ہمراہ یونین کونسل 38 اورلیا قت آ با د کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر کہی ،چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ عوام کو بنیا دی سہولیات فراہم کرنا ہما ری ذمہ داری ہے اور ہم اس ذمہ داری کو بھر پور انداز میں سر انجام دیں گے انہوں نے کہا 100روزہ صفا ئی مہم کے دوران بلدیہ وسطی میں واقع برسوں کے کچرے کے ڈھیر کو ٹھکانے لگایا گیا اندرونی اور مرکزی شاہراہوں پر صفا ئی کے ساتھ ساتھ گرین بیلٹ کی صفا ئی اور شجر کاری مہم کا آ غا ز کر دیا گیا ہے ،

وائس چیئر مین سید شاکر علی نے کہا کہ عوام نے مینڈیٹ ہمیں دیا ہے ہم اُ ن کے اعتماد پر پورا اُترینگے ،علاقے کے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی دستیاب وسائل سے عوام کی خدمت کرتی رہے گی سندھ حکومت کے تاخیری حربے ہمیں اپنے
فرائض سے نہیں روک سکتے ۔



27th Jan 2017 DMC Central Karachi Press Release