27th May 2017 DMC Central Karachi Press Release

27th May 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) تجاوزات کراچی شہر کی خوبصورتی کو خراب کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے کا سبب بھی بن رہے ہیں شہر کے اکثر علاقوں میں ٹریفک جام ہونے کی صورت میں ایمبولنسز ،فائر بر یگیڈ سروس اور اسکول جانے والے بچوں کا نقصان ہو رہا ہے فٹ پاتھوں پر اور اس کے اطراف قائم تجاوزات لوگوں کی آمدرفت میں پریشانی کا سبب بن رہے ہیں عوام کی پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے ان تجاوزات کے خلاف آپریشن کر کے ا ن کا مُکمل خاتمہ کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ڈپٹی کمشنر سنٹرل کے ہمراہ حیدری مارکیٹ نارتھ ناظم آباد کے دورے کے موقع پر کیا اس موقع پر Anti Encroachment Cell ،لینڈ ڈپارٹمنٹ اور دیگر بلدیاتی افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ چیئر مین بلدیہ وسطی نے کہا کہ رمضان المباک میں عوام کی آ سانی کے لئے بلدیہ وسطی اور دیگر عوامی سہولت فراہم کرنے والے ادارے ایک پلیٹ فارم کے ذریعے ممکنہ سہولتیں فراہم کریں ۔اس ضمن میں مارکیٹوں کے اطراف بلدیہ وسطی کی جانب سے کیمپ قائم کئے جارہے ہیں جس میں بلدیہ وسطی ،قانون نافذ کرنے والے ادارے، میڈیکل اورفوڈ ڈپارٹمنٹ کا اسٹاف موجود رہے گا جو اسسٹنٹ کمشنرز کی ذیر نگرانی کام کرے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ وسطی کی جانب سے مساجد ،امام بارگاہوں اور روحانی اجتماعت والی جگہوں پر
صفا ئی ستھرائی اور روشنی کا خصو صی انتظامات کر دیئے گئے ہیں، چیئر مین نے محکمہ سینی ٹیشن کو ہدایت کی کہ رمضان المباک میں اُنہیں
روز مرہ کے معمول سے بٹرھ کر کام کرنا ہو گا۔




27th May 2017 DMC Central Karachi Press Release