31st Jan 2017 DMC Central Karachi Press Release

31st Jan 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) عوامی خدمات کی فراہمی میں کا ہلی برتنے والے افسران وملازمین کے خلاف سنحت ایکشن لیا جائے گاان خیالات کا اظہارچیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی کے ہمراہ صفا ئی ستھرائی کے معائنہ دوران کیا۔فرائض سے کاہلی برتنے پر چیئرمین بلدیہ وسطی نے ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن لیا قت آ با د تسلیم بیگ ، انسپکٹر شوکت سردار، سب ا نسپکٹر محمد اعظم اور مقدم فیصل کو فوری طور پر معطل کر دیا ۔ چیئرمین بلدیہ وسطی نے افسران کو ہدایت کی کہ اپنے محکمے کے ملازمین کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اور ملازمین کی حاضری کو یقینی بنائیں اور محکمہ سینٹیشن اور محکمہ باغا ت کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کے بلدیہ وسطی کے علاقوں اور بیرونی و اندرونی شاہراؤں کی صفائی اور گرین بیلٹس اور پارکس کی تزئین و آ رائش پر خصوصی توجہ دیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع وسطی کی حدود میں کچرا کنڈیوں اور کچرے کے ڈھیروں کو آگ لگانے اور علاقائی سطح پر عدم صفائی کے حوالے سے عوامی شکایات پر متعلقہ ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔بلدیہ وسطی کو صاف و شفاف ضلع بنانے کا عزم کر تے ہوئے انہوں نے اہلیا ن بلدیہ وسطی سے اپیل کی کے بلدیہ کے ملازمین سے تعاون کریں ۔ 


31st Jan 2017 DMC Central Karachi Press Release