6th June 2017 DMC Central Karachi Press Release

6th June 2017 DMC Central Karachi Press Release



کراچی ( ) شہر کراچی میں ٹریفک کا بڑھتا رش عوام کے لئے پریشانی کا سبب بن رہا ہے ۔اس رش کی اہم وجہ دن کے اوقات میں شہر میں ہیوی وہیکلز کی موجودگی ہے ۔عدالت کے حکم کے مطابق ٹریفک پولیس دن میں کراچی شہر میں ہیوی وہیکلزکے داخلے پر مکمل پابندی لگا دے ۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے رات کی اوقات میں حیدری مارکیٹ کے اطراف میں ٹریفک جام ہونے کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔رمضان مبارک میں ضلع وسطی کی مارکیٹوں نارتھ ناظم آبادحیدری مارکیٹ ،پاپوش مارکیٹ ،لیاقت آباد سپر مارکیٹ ،کریم آباد مارکیٹ میں خریداروں کا رش بڑھتا جارہا ہے جس کی وجہ سے مارکیٹوں کے اطراف ٹریفک کا دباؤ بڑھ رہا ہے ۔اسی سلسلے میں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے حیدری مارکیٹ ایسو سی ایشن کے ذمہ داران کے ہمراہ مارکیٹ سے ملحقہ کار پارکنگ ایریا کا معائنہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پارکنگ ایریا کو موثر انداز میں استعمال کیا جائے ۔انہو ں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ پارکنگ ایریا میں لائن مارکنگ ،درختوں کی چھٹائی ،اور روشنی کا بھر پور انتظام کیا جائے ۔انہوں نے سٹی وارڈنز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داری ایمان داری اور خوش اسلوبی سے انجام دیں اور عوام کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کریں ۔



6th June 2017 DMC Central Karachi Press Release