6th May 2017 DMC Central Karachi Press Release

6th May 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ۱ور MNA شیخ صلاح الدین نے انٹرمیڈیٹ بورڈ کے امتحانی مراکزکا دورہ کیا اس موقع پرچیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ہونہار طلبا ء و طا لبات قوم کا اثاثہ ہو تے ہیں، انہوں نے پریمیئر کالج کے پرنسپل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات میں نقل کے رجحان کا خاتمہ ضروری ہے ۔کیونکہ اس کی وجہ سے محنت سے پڑھائی کرنے والے طالب علم کاحق مارا جاتا ہے ۔ اس ضمن میں بلدیہ وسطی میں Say No To Cheating کے موضوع پر طلباء و طالبات اور ماہر تعلیمات کا ایک اجلاس ہوا جس میں امتحانات میں نقل کے روک تھام کے لئے ممکنہ اقدامات پر غور کیا گیا، ایم این اے شیخ صلاح الدین نے کہا کہ نو جوان اپنی پڑ ھائی پر توجہ دیں اور محنت سے اپنی تعلیمی سرگرمیاں جا ر ی رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ نقل کے رجحان کو فروغ دے رہے ہیں اور اس کا م کی سرپرستی کر رہے ہیں وہ پاکستان کے مستقبل کو نقصان پہنچا رہے ہیں ،ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت،محکمہ تعلیم اور ماہر اساتذہ کی ایک کمیٹی تشکیل دے جو اس فعل کی روک تھام کے لئے کوئی مربوط منصوبہ مرتب کرے اور اساتذہ کی رہنمائی میں ویجیلنس کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا جانا چاہیے ۔جو امتحانی مراکز کے دورے کرے چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ اس بات کویقینی بنایا جائے کہ دوران امتحان لوڈ شیڈنگ نہ ہو اور ٹھنڈے پانی و دیگر
سہولتوں کا مکمل انتظام کیا جائے تا کہ طلباء پُر سکون ماحول میں امتحانات دے سکیں۔





6th May 2017 DMC Central Karachi Press Release