8th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release

8th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )میئر کراچی کی جانب سے واضع ہدایت ہے کہ شہر کراچی کے لوگوں کو ذیادہ سے ذیادہ سہولتوں کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے ۔ان خیالات کا ظہا ر واٹر پمپ کے اطراف میں جاری تجاوزات کے خلاف گرینڈ آ پریشن کے دوران چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے میڈیا بریفنگ کے دوران کیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ خالد ریاض ،ندیم حنیف اور لینڈ ڈپارٹ کے افسران بھی موجو د تھے ۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات مافیا کی صورت میں شہر بھر میں پھیلتا جارہا ہے اس کا قلع قمع کرنا ضروری ہے یہ آ پریشن بلا امتیاز کیا جارہا ہے ریحان ہاشمی نے کہا کہ تجاوزات کراچی شہر کی خوبصورتی کو خراب کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی میں خلل دالنے کا سبب بھی بن رہے ہیں شہر کے اکثر علاقوں میں ٹریفک جام ہونے کی صورت میں ایمبولنسز ،فائر بر یگیڈ سروس اور اسکول جانے والے بچوں کا نقصان ہو رہا ہے فٹ پاتھوں پر اور اس کے اطراف قائم تجاوزات لوگوں کی آمدرفت میں پریشانی کا سبب بن رہے ہیں عوام کی پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے ان تجاوزات کے خلاف آ پریشن شروع کیا گیا اور سٹرکوں پر رکھے ہوئے پتھارے اور ٹھیلے تحویل میں لے لئے گئے ۔تجاوزات ہٹانے کے بعد اس بات کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے کہ دوبارہ فٹ پاتھوں اور اس کے اطراف میں غیر قانونی اسٹالز نہ لگائے جاسکیں اس سلسلے میں
بلدیہ وسطی کی جانب سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اس کام کو مانیٹر کرے گی ۔تجاوزات کے خلاف کاروائی 100روزہ
پروگرام کا حصہ ہے 



8th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release