8th May 2017 DMC Central Karachi Press Release

8th May 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )ہماری کوشش ہے کہ فٹبال کے مقامی کھلاڑیوں کو متحرک کریں اور انہیں ممکنہ سہولتیں فراہم کریں۔ ان خیالات کا اظہارچیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے یونین کونسل نمبر 10نیو کراچی زون میں ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپیئن شپ2017 کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی عبدالوسیم ، وسیم قریشی ، جمال احمد ، شعیب محمد ،یوسی 10 کے چیئرمین محمد عابد ،وائس چیئرمین کاشف جمال اور لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے کھیلوں کا انعقاد انتہائی ضروری ہے فٹبال کا کھیل نہ صرف تفریح فراہم کرتا ہے بلکہ جسمانی نشونما میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ فٹبال کے فروغ کیلئے انٹر نیشنل لیول کے کوچنگ اکیڈمیز کا قیام عمل میں لایا جائے ۔ جہاں جدید خطوط پر کھلاڑیوں کی تربیت کا انتظام کیا جاسکے اور انٹر نیشنل لیول کے فٹبالر تیار کئے جاسکیں جو پاکستان کا نام دنیامیں روشن کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں بالخصوص ڈسٹر کٹ سینٹرل میں بین الاقوامی طرز کے فٹبال گراؤنڈبنائے جائے تاکہ کھلاڑیوں کو اپنے کھیل کو نکھارنے کے مکمل مواقع میئسر آسکے ۔




8th May 2017 DMC Central Karachi Press Release