10th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release

10th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )ہونہار طلباء و طالبات پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں ، ،جدید علوم اور ٹیکنالوجی سے آراستہ طلباء و طالبات مضبوط اور روشن پاکستان کی ضمانت ہیں،طلباء و طالبات کو تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر تعمیری سرگرمیوں میں بھی حصہ لینا چاہئیے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے Asmara Children Acedmy کے سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں طلباء و طالبات اور ان کے والدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پران کے ہمرا ہ اسکول پرنسپل بھی موجود تھے،چیئرمین بلدیہ وسطی نے اسکول کے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کو شیلڈز اور انعامات دیئے۔ اس موقع پر اسکول کے بچوں نے ملی نغمے ،ٹیبلواورڈرامے پیش کئے ،جو حاضرین کے لئے باعث دلچسپی تھے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے بچوں کی کارکردگی کو سراہاتے ہوئے کہا کہ آج کے ذہین طلبا وطالبات کل کے سائنسدان، صنعتکار اور قوم کے رہنما ہونگے، طلبا و طالبات قوم کی امیدوں کا محور ہیں ان کی تعلیم اور تربیت کے بغیر کوئی قوم حقیقت میں ترقی نہیں کرسکتی انہوں نےAsmara Children Acedmy کی انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔




کراچی( )بلدیہ وسطی میں دفتر سے غیر حاضر ملازمین اور ان کے سرپرست افسران جنہوں نے بھرتیاں کرنے کے بعد ملازمین کو لاوارث چھوڑ دیا ان کے خلاف سخت ترین ایکشن لیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے افسران کے ساتھ میٹنگ کے دوران کیا ۔انہوں نے بلدیہ وسطی کے چاروں زونز ،نیو کراچی ،گلبرگ،نارتھ ناظم آباد ،لیاقت آباد کے تمام محکمہ جات اور حال ہی میں بلدیہ وسطی میں شامل ہونے والے دیگر محکموں کے افسران کو اپنے اپنے محکموں کی فیزیکل ویری فیکیشن (PHYSICAL VERIFICATION) کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ غیر حاضر ملازمین ایک مافیا کی صورت اختیار کرتے جارہے ہیں جس کا قلع قمع کرنا ضروری ہے اس ضمن میں ان کے پاس شکایتوں کے انبار موجود ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ کرپٹ افسران نے اقربا پروری اور بد دیانتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملازمین کو اپنے ذاتی کاموں کے لئے مختص کررکھا ہے ،ملازمین عوامی خدمت کے بجائے افسران کی خدمت کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان شکایات کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔جو افسر اس میں ملوث ثابت ہوا اس کے خلاف سخت ترین محکمہ جاتی کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مافیا طاقت ور ہے اور اس کام میں رکاوٹیں ڈالنے کے لئے سیاسی پریشر اور اور ذرد صحافت کا سہارا لے رہا ہے لیکن ہر دباؤ کا سامنا کرتے ہوئے اس ناسور کو ختم کیا جائے گا ۔ 



10th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release