11th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release

11th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کے الیکٹرک کے RPD ڈپارٹمنٹ کے افسران کے ساتھ بلدیہ وسطی کے مرکزی آفس میں ملاقات کی اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ کے الیکٹرک عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کے بجائے مشکلات سے دو چار کررہی ہے،اس گرمی میں لمبے دورانئے کی لوڈشیڈنگ عوام کے لئے پریشانی کا سبب بن رہی ہے ۔ اس موقع پر وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہا کہ ہم بجلی چوروں کا دفاع نہیں کرتے ،کے الیکٹرک اُن کے خلاف کاروائی کرے ،لیکن ہم آپ کو اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ میٹر ریڈر کے کہنے پر بغیر کسی تحقیق کے کے الیکٹرک کسی کو بھی چور قرار دے کر Over Biling کرنا شروع کردے آئندہ ایسی کوئی شکایت موصول ہوئی تو حق پرست نمائندے اپنے عوام کے ساتھ کھڑے ہونگے ایسے علاقے جہاں میٹر نہ ہونے کی وجہ سے بجلی چوری ہورہی ہے وہاں پر میٹر لگائے جائیں ۔الیکٹرک پولز پر بجلی کی فراہمی ممکن بنائی جائے تاکہ اسٹریٹ لائٹ روشن رہیں اور اندھیرے کی وجہ سے جو اسٹریٹ کرائمزبڑھ رہے تھے اُن کا خاتمہ ہو ،پارکس میں بجلی کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے تاکہ گرمی میں عوام کو بہتر تفریح کے مواقع میسر آسکیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم کے الیکٹرک کے ریونیو کو جنریٹ کرنے میں ہر ممکنہ سہولت فراہم کریں گے۔اجلاس میں یہ طے پایا کہ کے الیکٹرک اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کے درمیان کورڈینیشن ضروری ہے اور اس سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے زریعے کے الیکٹرک اور عوامی نمائندے آپس میں رابطے میں رہیں گے۔ 





11th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release