12th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release

12th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے افضال میموریل تھیلیسیمیافاؤنڈیشن کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے فاؤنڈیشن کی انتظامیہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تھیلیسیمیاکے متاثرہ بچوں کے لئے ادارہ جو کام کررہا ہے وہ قابل ستائش ہے اور اس نیک کام میں وہ اور منتخب بلدیاتی نمائندے اُن کے ساتھ ہیں، عوامی منتخب نمائندے خون کا عطیہ دیں گے اور فاؤنڈیشن کی ہر قسم کی سپورٹ کے لئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کی فلاح کے لئے عوامی آگاہی کا مربوط منصوبہ بنائیں ۔AMTF کی انتظامیہ نے بتایا کہ 2003 ء ؁ سے خدمت کا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں ۔اے ایم ٹی ایف میں روزانہ خون کی بیماریوں میں مبتلاء 20 بچوں کا انتقالِ خون بالکل مفت فراہم کیا جاتا ہے ،اے ایم ٹی ایف میں خون کی بیماریوں میں مبتلاء 800 سے زائد بچے رجسٹر ڈ ہیں جن میں 400 سے زائد بچے صرف تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلاء ہیں ۔مالی سال ۱۵۔۲۰۱۴ میں اے ایم ٹی ایف میں خون اور تقریباً30,000 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ۔ان بچوں پر ماہانہ طبی و انتظامی اخراجات 85 لاکھ سے زائد ہیں ۔۲۰۰۳ء ؁ سے جاری خدمت کا یہ سفرخون کی بیماریوں میں مبتلاء بچوں کے لئے امید کی کرن ہے ۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی نے اعلان کیا کہ تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کو بلدیہ وسطی کے تمام تفریح پارکس کا داخلہ فری دیا جائے گا۔ 




کراچی( )میئر کراچی کی خصوصی ہدایت پر چیئرمین بلدیہ وسطی ،وائس چیئرمین بلدیہ وسطی نے شبِ برات کے حوالے سے مختلف محکمہ جات سے میٹنگ کی،جن میں محکمہ سینی ٹیشن ، باغات ،B&R ،لینڈ،الیکٹرک ،ٹریفک پولیس کے افسران نے شرکت کی ۔اس موقع پر وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی نے کہا کہ شبِ برات سے قبل ضلع وسطی کی حدود میں آنے والے تمام قبرستانوں کے اطراف صفائی ستھرائی اور ذائرین کی سہولتوں کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلئے جائیں ۔انہوں نے ہدایت کی کہ قبرستان کے داخلی راستوں اور قبرستان کے اندر جھاڑیوں کی چھٹائی کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے ،اور قبرستانوں میں نیم اور کھجور کے پودے لگائے جائیں ،اور قبرستانوں کو جانے والی سڑکوں اور فٹ پاتھ کی مرمت کی جائے ،انہوں نے محکمہ الیکٹرک کو ہدایت کی کہ قبرستانوں کو جانے والے تمام راستوں اور قبرستان کے اندر مکمل روشنی کا بندوبست کیا جائے تاکہ ذائرین کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو ۔انہوں نے مزید کہا کہ قبرستانوں کے اطراف اور اندر صفائی ستھرائی کا خصوصی انتظام کیا جائے۔محکمہ لینڈ کو خصوصی ہدایت کی کہ شبِ برات سے قبل قبرستانوں کے اطراف قائم پتھاروں اور تجاوزات کو ہٹایا جائے تاکہ شبِ برات کے موقع پر کوئی دشواری پیش نہ آئے ،شبِ برات کے موقع پرٹریفک پولیس کی مدد کے لئے100 سٹی وارڈنز کی ڈیوٹی لگائی جارہی ہے جو ٹریفک کنٹرول کرنے میں پولیس کی مدد کریں گے ۔بلدیہ وسطی کی جانب سے قبرستانوں کے اطراف میں کیمپ قائم کئے جائیں گے جس میں افسران اور عملہ ڈیوٹی پر موجود رہے گا،بلدیہ وسطی کی جانب سے ٹھنڈے پانی کی سبیلیں اور خوشبو کا اسپرے کا انتظام کیا جائے گا۔ 





12th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release