22nd Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release

22nd Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release



کراچی( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے مفتی منیب الرحمن کی اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مفتی صاحب کی تمام مکتب فکر کے علمائے کرام کو یکجا کرنے اور آپس میں بھائی چارگی کو فروغ دینے کے لئے جو کردار ادا کررہے ہیں وہ قابل ستائش ہے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے جامعیہ نعیمیہ میں مفتی منیب الرحمن سے ملاقات کی اس موقع پر مفتی منیب الرحمن نے بلدیاتی سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر انہوں نے چیئرمین بلدیہ وسطی کو کتابوں کا تحفہ بھی پیش کیابعد ازاں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے یونین کونسل 29 گلبرگ میں منصورہ گراؤنڈ اور علامہ اقبال اسکول یونین کونسل 07 فیڈرل بی ایریا بلاک 16 کا دورہ کیا انہوں نے محکمہ باغات کو ہدایت کی کہ منصورہ گراؤنڈ اور علامہ اقبال اسکول کے گراؤنڈ کو ہموار کیا جائے تاکہ بچوں کو اسپورٹس کی سرگرمیوں میں آسانیاں میسر آسکے انہوں نے کہا کہ عوام کی بھلائی کیلئے پرائیوٹ ادارے اورNGO's بھی پارکس اور پلے گراؤنڈ ز کو ) OWN ) کرلیں تو بلدیہ وسطی کی عوام کو بہتر سے بہتر تفریح اور خوشگوار ماحول میئسر آسکے گا انہوں نے کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے پارک و پلے گراؤنڈز پر توجہ نہیں دی گئی جسکی وجہ سے پارکس میں عوام کی آمد کا سلسلہ رک گیا تھا انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ وسطی پارک و لے گراؤنڈز پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ عوام کو گھر کے قریب تفریحی سہولتیں میئسر آسکیں ۔



کراچی( ) عوام کو بلدیاتی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کریں گے۔ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی نے بلدیہ وسطی میں جاری صفا ئی ستھرائی کے کام کے ساتھ ضلع میں جاری دیگر ترقیاتی کاموں کے معائنہ کے دوران کیا ۔ ڈرائیونگ لائسنس ناظم آ با د برانچ سے ملحقہ سٹرک کی تعمیر کے کام کا معا ئنہ کیا ۔بعد ازاں طالب کالونی ،بندھانی کالونی میں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی جانب سے سیوریج کی لائنوں کی تبدیلی کے کام کا معائنہ کیا ،ان علاقوں میں کافی عرصے سے سیوریج لائنوں کے رساؤ سے سٹرکوں پر پانی جمع رہتا تھا جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو کافی دشواری کا سامنا تھا اس موقع پر وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہا کہ واٹر بورڈ کے کام کے بعد ان علاقوں کی سٹرکوں کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے گا ۔بعد ازاں حسرت موہانی لائبریری کے دورے کے دوران لائبریری میں موجود قارئین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اچھی کتابیں انسان کی بہترین دوست اور معلومات کا خزانہ ہوتی ہیں، علم دوست معاشرہ میں ذوق مطالعہ کی تسکین کے لئے کُتب خانوں اور لائبریریوں کو خاص اہمیت دی جاتی ہے آ ج کا دور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے اس لئے کتب خانوں کو
جدید خطوط پر استوارکرنا وقت کا اہم تقا ضہ ہے ۔ 





22nd Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release