23rd Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release

23rd Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ ضلع وسطی کو مثالی ضلع بنا نے کے لئے شب و روز کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار نیو کراچی زون یونین کونسل 09,10 میں،کچرے کی منتقلی ،گرین بیلٹس، اور نالے کی صفائی کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پریوسیز کے چیئرمینز ،وائس چیئرمینز و دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بلدیہ وسطی میں جاری صفائی کے کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منتخب بلدیاتی نمائندے اختیار اور وسائل نہ ہونے کے باوجود محنت اور لگن سے کام کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی کے افسران و کارکنان کی راہ میں وسائل کی کمی رکاوٹ نہیں بن سکی۔ انہوں نے مختلف یوسیز میں مخدوش سیوریج لائنوں کے رساؤ سے جمع ہونے والے پانی کی نکاسی کے کام کا معائنہ کیا جبکہ گرین بیلٹ میں جاری صفائی کے کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ بلدیہ وسطی میں 100روزہ صفائی مہم کامیابی سے ہمکنارہوگی۔ دریں اثناء منتخب یوسیز میں گرین بیلٹس کی صفائی کاکام جاری ہے۔جس میں بلدیہ وسطی کے محکمہء سینی ٹیشن اور محکمہء باغات کے باہمی تعاون سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جارہاہے۔ جبکہ موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ کی دستیاب گاڑیوں اور مشنریز کو بھی استعمال میں لایا جارہاہے۔100 روزہ صفائی مہم کے دوران ہزاروں ٹن کوڑے کا بیک لاگ اُٹھایا جاچکا ہے جبکہ روزمرہ کا جمع ہونے والا کوڑا بھی باقاعدگی سے اُٹھایا جارہا ہے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی 100روزہ صفائی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صفائی مہم صرف کوڑا کرکٹ ہی اُٹھانے تک محدود نہیں بلکہ بلدیہ وسطی کے ہر علاقے کی صفائی، پارک اور پلے گراؤنڈز کی درستگی اور تمام عوامی اجتماعات کے علاقوں کے ہر قسم کے کوڑے کرکٹ سے پاک رکھناہے انہوں نے 100روزہ صفائی مہم کے لئے خاص طور پر منتخب کردہ یوسیز کے چئیرمین اور وائس چئیرمینوں کو ہدایت کی کہ اپنی اپنی یوسیز کو صاف وشفاف رکھنے کے لئے کسی قسم کی کوتاہی کو نظر انداز نہ کریں اور جس قدرممکن ہو عوام کو بھی اس مہم میں شامل کریں کیونکہ بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کا زیادہ تر دارو مدار عوام کے باہمی تعاون پر ہی منحصر ہے۔



23rd Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release