25th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release

25th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release



کراچی( )کتابیں انسان کی بہترین دوست ہونے کے ساتھ ساتھ معلومات کا خزانہ ہوتی ہیں ان خیالات کا اظہار چئیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے فیڈرل بی ایریا میں جاری کتاب میلے کے دوران کیا ، اس کتاب میلے کا بُنیادی مقصد اپنے علمی و ادبی ورثے کی حفاظت اور اسے نئی نسل کو منتقل کرنا ہے انہوں نے کتاب کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ کتاب سے رشتہ ہر گز نہ توڑیں ۔ اس کتاب میلے میں مختلف مو ضوعات کی اُردووا نگلش ادب، سائنس ، فکشن، شاعری اور خو د نوشت سوانح عُمری (Auto Bio Graphy)کتابیں موجود تھیں، چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے طلبا وطالبات کو دُنیا کے مشہور لوگوں کی سوانح عُمری پڑھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کامیاب لوگوں کی عملی زندگی اور جدوجہد کے بارے میں پڑھ کر نئی نسل اس سے فائدہ اُٹھا سکتی ہے انہوں نے حکومتی سطح پر نئی لائبریریوں کے قیام پر زور دیا تاکہ طالب علموں کو علم کے حصول میں آسانی ہو ۔





25th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release