24th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release

24th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) صوبہ سندھ میں حکومتی سطح پر پہلی مرتبہ ڈاہلیہ (Dahlia)اور روز فلاور شو کا افتتاح ڈپٹی میئر ارشد وہرہ نے فتح باغ نارتھ ناظم آ با د میں کیا ۔اس موقع پر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ، وائس چیئرمین سید شاکر علی ، ڈائریکٹر پارکس محمد ندیم حنیف ،یونین کونسل کے چئیرمینز وائس چئیرمینز بھی موجود تھے اس موقع پر ڈپٹی میئر ارشد وہرہ نے کہا کہ وہ اور میئر کراچی وسیم اختر شہر کراچی کو سنوارنے کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں اور اس کے مثبت اثرات ظاہر ہونے لگے ہیں انہوں نے سندھ حکومت سے مطا لبہ کیا کہ واٹر اینڈ سیوریج اور SBCAکو میئر کراچی کے ماتحت کیا جائے تا کہ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی میں آ سانی ہو،چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ پھولوں کی نمائش اوراس قسم کی دوسری تقریبات کے انعقاد کا مقصد عوام کو صحت مند اور تفریح کا ماحول فراہم کرنا ہے ڈائریکٹر پارکس ندیم حنیف نے کہا کہ بلدیہ وسطی کی جانب سے اس نمائش میں مسلسل تین ماہ کی محنت کے بعد ڈاہلیہ اور روز فلاورکے 60سے ذائد اقسام کے دس ہزار پودے سجائے گئے ہیں ۔ انہوں نے ڈاہلیہ پھول کے بارے میں معلوما ت فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ڈاہلیہ (Mexico)کا قومی پھول ہے Mexicoاور وسطی امریکہ میں اس پھول کی پتیاں کھانے اور مشروبات میں بطور flavour کے استعمال کی جاتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انسولین کی ایجاد سے پہلے ڈاہلیہ پھول سے حاصل کردہ عرق شوگر کے مریضوں کودوا کی صورت میں دیا جاتا تھا،انہوں نے مزید کہا کہ خوشبو اور خوبصورتی میں اس پھول کا کوئی ثانی نہیں ۔ اس نمائش میں پھولوں کے اسٹالز کے علاوہ فوڈ اسٹالز اور پلے لینڈ عوامی توجہ کا خاص مرکز بنے رہے اس نمائش میں مختلف طبقہ فکر ،اساتذہ ،فنکار ،گھریلو خواتین ،بچوں
طلباء وطا لبات نے بھرپور انداز میں شرکت کی بچے اور طلباء و طالبات پھولوں کے اسٹالز کے ساتھ سیلفیاں بناتے رہے ۔ 



24th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release